خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 223 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 223

خطبات محمود 223 $1948 تبلیغ کیا کریں۔سیکرٹری تبلیغ کو چاہیے کہ وہ کام کرنا سیکھے۔اور کوئی مشکل پیش آتی ہو تو وہ مجھ سے پوچھے میں اسے بتاؤں گا کہ وہ مشکل کیسے آسان ہو سکتی ہے۔بعض لوگوں کو اس چیز کا احساس ہوتا ہے۔ہمارے ایک نئے احمدی دوست ہیں جو بلوچستان میں ملازم ہیں ویسے یوپی کے رہنے والے ہیں۔وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ وہ کونسے طریقے ہیں جن کو اختیار کرنے سے بلوچستان میں تبلیغ کامیاب ہوسکتی ہے؟ میں نے سمجھ لیا کہ ان میں اس چیز کا احساس پایا جاتا ہے اور میں نے ان کو کئی ایک طریقے بتائے جن کو اختیار کرنے سے بلوچستان میں تبلیغ کامیاب ہو سکتی ہے۔قادیان کے اردگرد کی جماعتوں کو میں نے اس طرف توجہ دلائی تھی اور پھر تھوڑے ہی عرصہ میں جماعت کی تعداد دس بارہ ہزار سے ترقی کر کے ساٹھ ستر ہزار ہو گئی تھی۔پس اگر اس طرف ذرا بھی توجہ کی جاتی تو یہ مشکل کام نہ تھا۔جو طریقہ یہاں کی جماعت کے دوستوں نے اختیار کیا ہوا ہے یا عام طور پر احمدی جماعتیں اختیار کرتی ہیں وہ غلط ہے۔دوستوں کو اس کی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔صحیح طریقہ یہی ہے کہ تم اپنے دوستوں سے صاف صاف کہہ دو کہ یا تم غلطی پر ہو یا میں غلطی پر ہوں۔اگر تم مجھے غلطی پر سمجھتے ہو تو دوستی کا حق یہ ہے کہ تم مجھے سمجھاؤ تا میں صحیح راستہ پر آجاؤں اور اگر میں حق پر ہوں تو تمہیں بھی میرے ساتھ ہو جانا چاہیے اور اگر صحیح طور پر کام کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں ہو سکتی کہ انہیں اس طرف توجہ نہ دلائی جا سکے "۔(الفضل 4 اگست 1948ء ) 1: الانفال : 7