خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 447

$1948 447 42 خطبات محمود قرآن کریم کا ہر لفظ بندے کے لیے سلامتی کا پیغام ہے (فرمودہ 31 دسمبر 1948ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جلسہ کی تقریر کی وجہ سے مجھے کھانسی کی تکلیف پھر زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے میں اب بھی زیادہ دیر تک بول نہیں سکتا۔لیکن میں جماعت کو ایک رؤیا کے مضمون کی وجہ سے جو میرے لیے یہاں آنے کا محرک بنا ہے ایک امر کی طرف خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آج آدھی رات کے قریب اچانک میری آنکھ کھل گئی اور میں جاگ اٹھا اور کچھ دعائیں وغیرہ کرتا رہا۔اسی حالت میں جبکہ میں جاگ رہا تھا اور غنودگی وغیرہ کی حالت نہیں تھی مجھے ایک آواز آئی جو کافی بلند تھی۔کسی نے کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمُ یہ آواز اس قدر واضح تھی اور اتنی بلند تھی کہ واہمہ کے کسی گوشہ میں بھی یہ خیال نہیں ہے آسکتا تھا کہ یہ کوئی کشفی یا الہامی آواز ہے بلکہ وہ بالکل ایسی ہی آواز تھی جیسے کوئی سمجھتا ہے کہ اسے کوئی آواز دے رہا ہے۔میں نے خیال کیا کہ غالباً میری آنکھ کھل گئی ہے نماز کا وقت ہے اور کوئی شخص مجھے نماز کی اطلاع دینے کے لیے آیا ہے۔میں نے وَعَلَيْكُمُ السَّلامُ کہا اور پوچھا کون ہے؟ مگر کون ہے کا کسی نے جواب نہیں دیا۔پھر میں نے دوبارہ کہا کون ہے؟ مگر پھر بھی کوئی شخص نہ بولا۔تب میں نے سمجھا کہ در حقیقت یہ الہامی آواز ہے اور میں نے اسے ظاہر پر محمول کیا ہے۔پھر معلوم ہوا کہ اس