خطبات محمود (جلد 29) — Page 202
$1948 202 21 خطبات محمود سب دولت خدا کی طرف سے ہی آتی ہے پس اسے خدا کی راہ میں خرچ کرنے میں بخل نہ کرو رمضان کے مہینے سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو (فرمودہ 2 جولائی 1948 ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں نے گزشتہ جمعہ میں جو یہاں پڑھایا تھا جماعت کو اس بات کی طرف توجہ دلائی تھی کہ اگر چہ یہاں کی جماعت زیادہ منظم ہے اور یہاں کی جماعت کے کارکن زیادہ ہوشیار ہیں مگر تبلیغ کی طرف پوری توجہ نہیں دی گئی۔اس کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔مجھے نماز کے بعد بتایا گیا تھا کہ جماعت نے اس طرف بھی توجہ دی ہے اور یہ بھی خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ امید ہے کچھ افراد قریب میں بیعت بھی کر لیں۔لیکن میری اس سے تسلی نہیں ہوئی کیونکہ جس سُرعت کے ساتھ ہماری جماعت نے آگے بڑھنا ہے اس سُرعت کے ساتھ ہماری موجودہ جد و جہد کو کوئی نسبت نہیں۔یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جہاں جماعت کے اور محکموں میں اچھی چستی پائی جاتی ہے وہاں چندہ میں بھی کافی سرگرمی دکھائی گئی ہے۔خطبہ کے بعد یہاں کی جماعت کے فنانشل سیکرٹری ( قاضی شریف الدین احمد صاحب) مجھے ملے۔جو فنانشل سیکرٹری میں نے اب تک دیکھتے ہیں اُن میں