خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 201 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 201

$1948 201 خطبات محمود مقرر کرتے کہ وہ ظالم کو آئندہ ظلم نہیں کرنے دیں گے اور امن و انصاف کو دنیا میں قائم کریں گے۔نہ یہ کہ تین تین، چار چارا یکڑ زمین پر تسلی پا جاتے یا ادھر اُدھر سے سامان اکٹھا کرنے کی فکر میں لگے رہتے۔ہماری جماعت تو کوئی معمولی جماعت نہیں۔ہمارا دعوی ہے کہ ہماری جماعت زندہ اور بیدار جماعت ہے۔اسے ایسے احساسات سے بالا ہونا چاہیے۔اگر ہم اب تک بیدار نہیں ہوئے تو وہ کونسی اور چیز ہوگی جو آ کر ہمیں بیدار کرے گی۔ہم نے دنیا کے دلوں کو فتح کرنا ہے تو بیداری سے فتح کرنا ہے۔ہم نے دوسرے لوگوں میں عقل سے کام لینے کا احساس پیدا کرنا ہے، محنت اور قربانی کرنے کا احساس پیدا کرنا ہے اور جب ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تبھی ہم خدا کے فضلوں کے وارث گے اور تبھی ہم اُس کے فضل کو جذب کر سکیں گے "۔( الفضل 28 جولا ئی 1948ء)