خطبات محمود (جلد 29) — Page 186
$1948 186 19 خطبات محمود ہم صرف تبلیغ سے ہی دنیا کو فتح کر سکتے ہیں (فرموده 11 جون 1948ء بمقام پارک ہاؤس لٹن روڈ کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "مجھے ایک دوست نے کوئی دو مہینے ہوئے لکھا کہ کوئٹہ کی جماعت دو تین سو افراد پر مشتمل ہے لیکن اس جمعہ میں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ان کا اندازہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئٹہ کی جماعت سو افراد یا اس سے کچھ کم پر مشتمل ہے کیونکہ چھ مفیں نظر آ رہی ہیں اور فی صف 2019 کے قریب آدمی ہیں اور 20 ، 22 آدمی ہمارے ساتھ آئے ہوئے ہیں۔اس طرح مرد افراد کی تعداد سو سے بھی کم بنتی ہے اور پھر ان میں بہت سے بچے بھی شامل ہیں۔اگر بچے نکال دیئے جائیں تو ساٹھ ستر کی جماعت رہ جاتی ہے۔نہ معلوم اس کی یہ وجہ ہے کہ افراد ہی کم ہیں یا وجہ یہ ہے کہ جمعہ کا وقت ایسا معین نہیں کیا گیا جس میں تمام دوست شامل ہوسکیں۔میرے پاس ابھی ایک پیغام گیا تھا کہ دو بج گئے ہیں اور لوگوں نے ی دفتر جانا ہے۔لیکن اس سے پہلے مجھے جماعت کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں ملی کہ جمعہ کے لیے کونسا وقت مقرر ہے۔لاہور کی جماعت تو اس بات پر مصر ہوا کرتی ہے کہ دو بجے سے پہلے جمعہ نہ پڑھایا ہے جائے۔وہاں جمعہ کے دن ایک بجے کے قریب چھٹی ہو جاتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دفتروں۔فارغ ہو کر لوگ جمعہ میں پہنچ سکیں۔مگر یہاں یہ کہا گیا ہے کہ دو بجے سے پہلے لوگوں کو فارغ کر دیا جائے ނ