خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 158

$1948 158 خطبات محمود رکھنے والے آدمی ہیں اور اپنی ہر چیز کو سنبھال کر رکھتے ہیں۔میرا بُوٹ ہی ہے اس کو پہنے اڑھائی سال گزر چکے ہیں حالانکہ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی دوسرے مہینہ میں ہی ایڑی کھل جاتی ہے اور وہ ی سلیپر بنا کر اُسے گھسیٹتے پھرتے ہیں۔پس اگر کسی چیز کا صحیح استعمال کیا جائے تو یہ قابل اعتراض بات نہیں بلکہ قابل تعریف بات ہے۔پھر اصل سوال جو قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ مساوات کے یہ معنی ہیں کہ تمام دنیا ایک لیول پر ہو؟ یا مساوات کے یہ معنی ہیں کہ نسبتی طور پر ہر شخص قربانی کرے؟ اگر اس کے معنی یہ لیے جائیں کہ سب لوگ ایک لیول پر ہوں تو یہ بات ایسی ہے جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی عمل نہیں کرتے تھے۔حادیث میں ایک شخص کے متعلق آتا ہے کہ جب وہ نماز پڑھایا کرتا تھا تو نگا ہو جاتا تھا کیونکہ اُس کا گر تہ لمبا نہ تھا۔کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس بھی ایسا ہی ہوتا تھا؟ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس پورا ہوتا تھا بلکہ احادیث میں یہاں تک ذکر آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جُبہ تھا جو آپ خاص طور پر جمعہ کے دن پہن کر جایا کرتے تھے۔تو مساوات کہاں رہی؟ پھر احادیث میں آتا ہے کہ آپ کے پاس گھوڑا ، اونٹ اور خچر بھی تھے 4 مگر صحابہ میں وہ بھی تھے جن کے متعلق ذکر آتا تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اُنہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہمیں کوئی چپلی ہی دے دیں ہم جہاد میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر آپ نے فرمایا میرے پاس چپلی بھی نہیں۔5 اگر مساوات کے یہ معنی ہیں کہ سب کے لباس ایک جیسے ہوں تو میں اس خاتون سے یہی سوال کرتا ہوں کہ کیا اُس کا اور اُس کی پُھوڑھی کا لباس ایک جیسا ہے؟ وہ یہی کہے گی کہ میں اپنی حیثیت کی کے مطابق خرچ کرتی ہوں اور وہ اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرتی ہے۔پھر اگر خدا کسی کو زیادہ دیتا ہے اور وہ اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرتا ہے تو اُس پر اعتراض کیسا؟ اب تو ہماری جائیداد کو ایک حد تک نقصان پہنچ گیا ہے۔پچھلے ایام میں میرا چندہ آمد پر 80 فیصدی ہوتا تھا اور یہ بھی اُس صورت میں جبکہ مجھ پر اتنا قرض تھا اور اتنا قرض ہے کہ دوسرے آدمی کا اُتنے قرض میں دل بیٹھ جائے۔ایسے لوگ جن پر نسبتی طور پر اس کا دسواں حصہ بھی قرض ہوتا ہے چندہ دینے سے عموماً گریز کرنے لگ جاتے ہیں۔مگر میں اتنے قرض کے باوجود اپنی آمد پر 80 فیصدی چندہ دیتا رہا ہوں۔پس سوال نسبتی بات کا ہوتا ہے۔