خطبات محمود (جلد 29) — Page 135
$1948 135 خطبات محمود عبدالکریم صاحب نے رسیاں توڑنے کی کوشش کی اور شور مچایا تو اُن کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔اس کے بعد اُن کی ایک بیوی اور ایک لڑکی کا پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں گئیں۔مسجد احمد یہ بنانے کے لیے جموں سے کئی مستری گئے ہوئے تھے اور اُن کے پانچ سات خاندان وہاں رہتے تھے وہ بھی سارے کے سارے شہید کر دیئے گئے ہیں۔(میں ان حالات کے متعلق کچھ نہیں کہتا۔ان کو پڑھو، غور کرو، غور کرو، غور کرو اور پھر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو )۔میں جمعہ کی نماز کے بعد ان سب کا جنازہ پڑھاؤں گا۔اسی طرح میں اس نماز جنازہ میں اُن تمام احمدی شہداء کو شامل کروں گا جو مشرقی پنجاب یا ریاست جموں میں مارے گئے ہیں خواہ ہم نے پہلے اُن کا جنازہ پڑھا ہے یا نہیں تا کہ ایک دفعہ پھر سب کے لیے دعا ہو جائے"۔الفضل 21 جولائی 1948 ء ) 1: ترمذی ابواب صفة الجنة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب حدیث اعقلها و توگل(مفهوماً) 2: البقرة: 86