خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 77 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 77

$1948 77 8 00 خطبات محمود ایسا ایمان جو ایمان کی کیفیتوں سے خالی ہے تمہارے کسی کام نہیں آ سکتا (فرموده 5 مارچ 1948ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ہر چیز کا نام اپنے اندر کئی تفصیلات رکھتا ہے۔نام کے ماتحت کوئی چیز مفر نہیں ہوتی۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ سوائے خدا تعالیٰ کے کوئی چیز مفرد نہیں۔ساری چیزیں مرکب ہوتی ہیں۔مثلاً جب ہم درخت کا لفظ بولتے ہیں تو درخت سے کوئی خاص اور معین چیز ہمارے ذہن میں نہیں آتی۔اس میں انگور کا درخت بھی شامل ہے، اُس کی شکل بالکل اور ہوتی ہے۔اس میں سنگترے کا درخت بھی شامل ہے اُس کی شکل اور ہوتی ہے۔اس میں آم کا درخت بھی شامل ہے اُس کی شکل اور ہوتی ہے۔اس میں لوکاٹ کا درخت بھی شامل ہے اُس کی شکل اور ہوتی ہے۔غرض سینکڑوں قسم کے درخت ہیں جن میں سے ہر ایک کی شکل مختلف ہوتی ہے۔جب ہم لفظ درخت استعمال کرتے ہیں تو درحقیقت اس کے مفہوم کو قریب کرنے کی کوشش کرتے ہیں کوئی معین شکل اپنے ذہن میں نہیں لاتے۔یا جب ہم آم کہتے ہیں تو آم بھی بیسیوں قسم کے ہوتے ہیں۔کوئی چالیس چالیس، پچاس پچاس فٹ گھیرے والا آم ہوتا ہے،