خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 372 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 372

$1948 372 خطبات محمود جاٹ زبان دان نہیں تھا۔کہنے والا پٹھان تھا۔اُس نے کہا ” پٹھان رے پٹھان تیرے سر پر کولھو۔اس پٹھان نے کہا میں نے تو مذاقیہ طور پر تمہیں کہا تھا اور ایک قافیہ ملایا تھا تمہارا تو قافیہ نہیں ملا۔اس نے جواب دیا قافیہ نہیں ملا تو کیا ہوا بوجھ سے تو مرو گے۔یہی حال معترض کا ہے۔فرض کرو میری بیویاں پردہ نہیں کرتیں اگر چہ یہ بات غلط ہے تو کیا تمہارے لیے نمازیں چھوڑ نی جائز ہو جاتی ہیں؟ کیا لوط علیہ السلام کی بیوی کے نشوز کی وجہ سے، اُس کے شرک کی وجہ سے اور اُس کی اپنے خاوند نبی سے بغاوت کی وجہ سے تمہیں نمازیں چھوڑنی جائز ہیں؟ اس لیے کہ وہ ایک نبی کی بیوی تھی ؟ میں ان منافقوں سے نہیں کہتا دوسرے لوگوں سے کہتا ہوں کہ کیا لوط علیہ السلام کی بیوی کے نشوز اور بغاوت کی وجہ سے تمہیں نمازیں چھوڑنی جائز ہوگئی ہیں؟ میں اپنی بیویوں کا دفاع نہیں کرتا۔میں ان کے ساتھ باہر نہیں جاتا اور سڑکوں پر پھرتے ہوئے انہیں دیکھا نہیں کرتا کہ آیا وہ نقاب ڈالے ہوتی ہیں یا بے پردہ پھرتی ہیں۔میرے علم میں یہ بات نہیں کہ وہ باہر بے پردہ پھرتی ہیں یا نہیں۔لیکن اگر یہ سچ ہے تب بھی میں اس کی گارنٹی نہیں دیتا کہ میں کہوں کہ میری بیویاں جب باہر جاتی ہیں تو ضرور پردہ کرتی ہیں۔میرے غیب میں جو بات ہو اُس کو میں نہیں جانتا۔اُس کا تو خدا تعالیٰ کو پتہ ہے۔لیکن اگر وہ پردہ نہیں بھی کرتیں تو کیا جماعت لاہور کو اس بات کی اجازت مل گئی کہ وہ نمازیں چھوڑ دے؟ پردہ تو الگ رہا فرض کرو وہ مرتد ہو جائیں، وہ اسلام کو ہی چھوڑ بیٹھیں تو کیا ان کے اسلام چھوڑ دینے کی وجہ سے تمہیں نمازیں چھوڑنی جائز ہو جائیں گی؟ نوح علیہ السلام کا بیٹا دین کے خلاف چلا تھا۔اس نے اپنے باپ کی مخالفت کی تھی اور اُس نے کشتی میں بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا تو کیا اُس وقت کے مومنوں نے یہ کہا تھا کہ تمہارا بیٹا تو ایسا کرتا ہے ہم کیوں ایسا کریں؟ یہ تو ایک عجیب قسم کا استدلال ہے قطع نظر اس کے کہ میری بیویاں پردہ کرتی ہیں یا نہیں کرتیں اس سے یہ استدلال کرنا کہ تمہیں نمازیں چھوڑنی جائز ہوگئیں عقل کے بالکل خلاف ہے۔پھر اس نے یہ بھی لکھا ہے کہ تمہاری بیویاں جب موٹر میں بیٹھتی ہیں تو نقاب کے بغیر بیٹھتی ہیں۔پھر لکھا ہے وہ موٹی بہت ہو گئی ہیں۔اُس نے اس فقرہ سے اپنے آپ کو ہی نالائق ثابت کیا ہے۔بھلا اس سے کوئی پوچھے کسی کی بیویوں کو جھانکنے کی اسے اجازت کس نے دی ہے؟ قرآن کریم مردوں کو بھی کہتا ہے کہ تم غض بصر کرو۔صرف عورتوں کو ہی اس نے پردہ کے لیے نہیں کہا بلکہ مردوں کو بھی کہا