خطبات محمود (جلد 29) — Page 361
$1948 361 34 خطبات محمود ربوہ میں خرید اراضی کے متعلق بعض غلط فہمیوں کا ازالہ (فرموده 29 اکتوبر 1948 ء بمقام لاہور ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "جیسا کہ میں نے پچھلے جمعہ کے خطبہ میں بتایا تھا کہ میری طبیعت کئی دنوں سے خراب چلی آرہی ہے اور جو حالت پچھلے دو تین دن میں رہی ہے اس وجہ سے تو دن کا اکثر حصہ مجھے چار پائی پر ہی لیٹ کر گزارنا پڑتارہا۔سر چکرا تا رہتا ہے اور بعض دفعہ نبض بہت کمزور ہو جاتی ہے۔ابھی تک بیماری کی پوری طرح حقیقت نہیں کھلی۔زیادہ تر خیال اس طرف جاتا ہے کہ یہ بواسیر کی تکلیف ہے اور ساتھ ہی جگر اور معدے میں بھی تکلیف معلوم ہوتی ہے مگر ایک تو جمعہ سات دن میں ایک دفعہ آتا ہے اور دوسرے میں نے یہ سمجھا کہ چونکہ روزانہ نمازوں میں دوستوں سے ملنے کا موقع نہیں ملتا رہا اس لیے جمعہ کی نماز مجھے مسجد میں ضرور ادا کرنی چاہیے۔اس لیے میں اپنے نفس پر بوجھ ڈال کر جمعہ کے لیے آگیا ہوں۔سب سے پہلے تو میں اس محلہ کے رہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کے نئے مبلغ نے رے پاس شکایت کی ہے کہ اس محلہ میں چھیانوے خاندان ہیں۔ان میں سے نماز باجماعت کے لیے مسجد میں صرف ایک یا دو آدمی آتے ہیں۔یہ حالت نہایت افسوسناک ہے۔خصوصاً اس لحاظ سے کہ