خطبات محمود (جلد 29) — Page 346
$1948 346 خطبات محمود دوسرے باہر کے رہنے والوں نے بھی درخواستیں دی ہیں۔زمین کی فروخت کے لیے جو اعلان کیا گیا تھا اُس میں دو شرطیں تھیں۔ایک یہ کہ پانچ سو کنال تک زمین اب فروخت کی جائے گی۔اور دوسری یہ کہ ایک ماہ کے اندراندر جو لوگ قیمت جمع کرا دیں گے انہیں یہ زمین مل سکے گی۔یہ ایک عام دستور ہے کہ وقت اور چیز دونوں کی حد بندی کر دی جاتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں میں سے جو بھی چیز پہلے پوری ہو جائے گی وہ اس اعلان کو ختم کر دے گی۔مثلاً گورنمنٹیں اعلان کرتی ہیں کہ ہمیں پچاس کروڑ روپیہ کے قرضہ کی ضرورت ہے اور فلاں وقت تک لوگ درخواست دے سکتے ہیں۔فرض کرو یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پندرہ اکتوبر تک لوگ درخواستیں دے سکتے ہیں۔اب اگر پچاس کروڑ کی رقم پوری ہو جائے خواہ مدت مقررہ میں ابھی کچھ دن باقی ہی ہوں۔فرض کرو پچاس کروڑ کی رقم یکم اکتوبرکو پوری ہو جاتی ہے اور پندرہ اکتوبر تک ایک ارب روپیہ کی درخواستیں آجاتی ہیں تو گورنمنٹ صرف پچاس کروڑ کی رقم تک کی درخواستیں منظور کرے گی اور باقی کو رڈ کر دے گی۔اس لیے کہ اُسے پچاس کروڑ روپیہ چاہیے تھا اور وہ پورا ہو گیا۔گورنمنٹ اس وجہ سے ایک ارب کی درخواستیں منظور نہیں کرے گی کہ ابھی مقررہ تاریخ میں کچھ دن باقی ہیں۔اسی طرح اگر مقررہ تاریخ گزر جاتی ہے تو خواہ وہ رقم پوری ہو یا نہ ہو اعلان ختم سمجھا جائے گا۔ان دو شرطوں کے معنے ہی یہ ہوتے ہیں کہ اگر روپے یا چیز کی حد ختم ہوگئی تب بھی اعلان کوختم سمجھا جائے گا اور اگر تاریخ گزر جائے خواہ وہ رقم یا چیز پوری ہو یا نہ ہو تب بھی اس اعلان کو ختم سمجھا جائے گا۔مثلاً جب ہم نے اعلان کیا تھا کہ اب 500 کنال تک زمین فروخت کی جائے گی (گو بعد میں وہ ایک غلطی کی وجہ سے ایک ہزار کنال بن گئی ) تو اس کے ساتھ ہی یہ تجویز کی گئی تھی کہ اُن غرباء کو جو قادیان میں مکان یا زمین رکھتے تھے انہیں مفت زمین دی جائے۔اور خیال تھا کہ 200 کنال تک زمین غرباء میں تقسیم کی جائے گی۔اعلان کے بعد ایک وقتی ضرورت کے وقت میرے منہ سے ایک ہزار نکل گیا اور چونکہ یہ لفظ میرے منہ سے نکل چکا تھا اس لیے جو ہو چکا سو ہو چکا۔غرباء والی دوسو کنال زمین اگر اس سے نکال لی جائے تو باقی 800 کنال رہ جاتی ہے۔گو یا اعلان کا یہ مفہوم ہوا کہ اگر 800 کنال زمین یا غرباء والی زمین ملا کر ایک ہزار کنال زمین پوری ہو جائے تو یہ اعلان بند سمجھا جائے گا۔اور اگر تاریخ ختم ہو جائے خواہ مقدار پوری ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو تو بھی اعلان کو بند سمجھا جائے گا اور جتنی درخواستیں تاریخ مقررہ کے بعد آئیں گی اُن کے لیے نئی قیمت کے مقرر کرنے کا اختیار حاصل