خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 345 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 345

$1948 345 33 خطبات محمود در حقیقت زندہ وہی ہے جو روحانی طور پر زندہ ہے اور بینا وہی ہے جو روحانی طور پر بینا ہے ربوہ آباد کرنے کے سلسلہ میں ہدایات (فرموده 22 اکتوبر 1948ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " آج پھر حرارت کی وجہ سے زیادہ دیر نہیں بول سکتا اور ایک وقتی امر کے متعلق جو ایک لحاظ سے وقتی ہے اور ایک لحاظ سے ایک اہم اور دائمی حیثیت رکھتا ہے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے ماتحت ہمیں کچھ عرصہ کے لیے قادیان چھوڑنا پڑا اور لازماً ہمیں ایک اور مرکز کی تلاش ہوئی۔اس کے لیے ہم نے ضلع جھنگ میں ایک جگہ خرید لی ہے جس کا نام ربوہ رکھ دیا گیا ہے۔اس جگہ میں مکانات بنانے کے لیے میں نے دوستوں کو تحریک کی تھی۔سب سے پہلے تو میں اس غلطی کا اعتراف کرتا ہوں کہ ربوہ میں سب سے پہلا موقع قادیان کے اُجڑے ہوئے باشندوں کو جن کے وہاں مکانات یا زمینیں تھیں اور اب ایک مرکز پر جمع ہونا چاہتے تھے دیا جانا چاہیے تھا۔اس کے بعد دوسرے اور دوستوں کو موقع دیا جا تا۔لیکن اُس وقت ہم سے بھول ہو گئی اور ہم نے عام اعلان کر دیا۔بہر حال قادیان کے بعض رہنے والوں نے بھی زمین کے لیے درخواستیں دی ہیں اور بعض