خطبات محمود (جلد 28) — Page 54
خطبات محمود 54 سال 1947ء اگر کسی کے کان بہرے ہو جائیں تو وہ فوراً ڈاکٹروں کے پاس جاتا ہے اور اُن سے علاج کراتا جی ہے۔اگر کسی کی قوت بینائی میں کمی آجائے تو اُسے فکر لاحق ہو جاتا ہے اور وہ فوراً حکیموں کے اس جاتا ہے اور ان سے علاج کراتا ہے۔اگر کوئی بول نہ سکے تو اسے فکر لاحق ہو جاتا ہے اور وہ تین فوراً اطباء کے پاس جاتا ہے اور اُن سے علاج کراتا ہے۔اسی طرح اگر کسی کو معلوم ہو جائے کہ تبلیغ سے میری روحانی زندگی میں تر و تازگی قائم رہے گی اور اگر میں تبلیغ نہ کروں گا تو بیمار ہو جاؤں گا تو پھر وہ تبلیغ کرنے میں کبھی بھی سستی نہ کریگا۔جب کئی ایسے کام ہیں جو لوگ ہر وقت کرتے ہیں۔ہر وقت کرتے ہی نہیں بلکہ اگر اُن میں سے کوئی فعل بند ہو جائے تو شکوہ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور گھبراہٹ کا اظہار کرتے ہیں۔ان کاموں میں سے بعض ایسے ہیں جن کی ہمیں ہر وقت ضرورت ہے۔جیسے سنا یا دیکھنا۔اور بعض ایسے ہیں جن کی ہمیں دن میں چار پانچ دفعہ ضرورت ہے جیسے کھانا۔اور بعض ایسے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے میں صرف ایک دفعہ ہم کرتے ہیں۔جیسے سونا۔ہم ہر روز سوتے ہیں لیکن کبھی اسے نا پسند نہیں کرتے کہ ہم ہر روز کیوں سوتے ہیں۔بلکہ اگر کسی کو ایک دن نیند نہ آئے تو اُسکی آنکھیں سُرخ ہو جاتی ہیں اور اُسکی طبیعت خراب ہو جاتی ہے۔اگر جسم کو روزانہ ان چیزوں کی ضرورت ہے تو روح کو روزانہ تبلیغ کی کیوں ضرورت نہیں۔اگر جماعت میں تبلیغ کا احساس پیدا ہو جائے تو جس طرح کسی کے کان بہرے ہو جائیں تو وہ گھبرا جاتا ہے۔یا کسی کی آنکھوں میں بینائی کم ہو جائے تو وہ گھبرا جاتا ہے اسی طرح ہماری جماعت کے لوگ تبلیغ کے مواقع پیدا نہ ہونے کی صورت میں گھبرا جائیں کہ ہماری روح گونگی ہوتی جا رہی ہے، ہماری روح اندھی ہوتی جارہی ہے ہمیں اس کا علاج کرنا چاہیئے۔پس اپنے اندر تبلیغ کا احساس پیدا کرو اور پھر استقلال اور ہمت کے ساتھ تبلیغ کرتے جاؤ۔اور دیکھو کہ تمہاری تبلیغ کے کیسے شاندار نتائج نکلتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ تمہاری حقیر کوششوں میں کیسی برکت دیتا ہے۔کسی کام کو متواتر کرتے جانا ہی اُسکی کامیابی کا راز ہوتا ہے۔اچھا بڑھئی وہی ہوتا ہے ہے جس نے دس پندرہ سال کام کیا ہوا ہوتا ہے۔وہ رندے اور ہتھوڑے کو خوب چلاتا ہے۔اور ایک ناواقف آدمی بہت سوچ سوچ کر کام کرتا ہے کہ کہیں میں اپنا ہاتھ یا پاؤں ہی زخمی نہ کر لوں۔جب کسی شخص کو کسی کام میں دسترس حاصل ہو جاتی ہے تو وہ سُرعت کے ساتھ کام کرتا ہے