خطبات محمود (جلد 28) — Page 51
خطبات محمود 51 6 سال 1947ء 1 تحریک جدید کے وعدوں میں نمایاں اضافہ اللہ تعالیٰ کے فضل کا باعث ہے 2 دعوت الی اللہ کرنے اور اسلامی شعار اختیار کرنے کی تلقین (فرموده 14 فروری 1947 ء) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے اظہار کے لئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پچھلے جمعہ میں میں نے اعلان کیا تھا کہ تحریک جدید دور اول کے وعدوں کی مقررہ تاریخ میں بہت تھوڑے دن باقی رہ گئے ہیں اور گزشتہ سال کی نسبت ابھی چالیس ہزار کی کمی ہے۔اور میں نے یہ بھی کہا تھا کہ کئی دفعہ جماعت پر ایسا وقت آیا ہے کہ بظاہر ہماری تدبیریں اور کوششیں بریکار نظر آتی ہیں اور ہماری ہے مشکلات بڑھ رہی ہوتی ہیں۔لیکن معا اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے ایسے سامان کر دیتا ہے کہ ہماری نا امیدی امید میں تبدیل ہو جاتی ہے اور مایوسی خوشی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بقیہ تین چار دنوں میں حیرت انگیز تغیر ہوا۔اس سے قبل ہزار ڈیڑھ ہزار روزانہ کی رفتار سے وعدے آ رہے تھے اور کل وعدے دولاکھ اٹھائیس ہزار تک کے آچکے تھے۔اس سے اندازہ ہوتا تھا کہ اور کوئی آٹھ دس ہزار کے وعدے آجائیں گے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یکدم تغیر ہوا اور آخری دو دنوں میں سے ایک دن تو کوئی اٹھارہ ہزار کے وعد۔۔