خطبات محمود (جلد 28) — Page 428
خطبات محمود 428 سال 1947ء کرتے ہوئے اس سے اگلے سال میں بڑھا دیں۔یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں تمام چندہ ادا کرنے کی توفیق مل جائے۔اور اگر باوجود اُن کی نیک نیتی اور اخلاص اور دیانتدارانہ کوششوں کے خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں چندہ ادا کرنے کی توفیق نہیں ملتی اور وہ اُسی حالت میں مرجاتے ہیں تو خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ ویسے ہی سمجھے جائیں گے جیسے وہ لوگ جنہوں نے اپنی زندگی میں تمام چندہ ادا کر دیا۔ایک شخص اگر دس روپے کا وعدہ کرتا ہے مگر با وجود پوری کوشش اور جدوجہد کے وہ دس روپے ادا نہیں کر سکتا تو اگر یہی کوشش کرتے کرتے وہ مر جائے گا تو گو اُس نے دس روپے ادا نہیں کئے ہوں گے مگر خدا تعالیٰ کے حضور یہی لکھا جائے گا جی کہ اُس نے دس روپے ادا کر دئے ہیں۔یا ایک اور شخص دس ہزار روپیہ کا وعدہ کرتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ اُس کے حالات ایسے ہیں کہ اگر وہ دیانتدارانہ رنگ میں کوشش کرے گا تو یہ رقم ادا ای کر سکے گا۔مگر کچھ ایسی روکیں پیدا ہو جاتی ہیں کہ وہ یہ رقم ادا نہیں کر سکتا تو اگر ایسی حالت میں وہ مرجاتا ہے تو چونکہ اُس نے دس ہزار روپیہ کی ادائیگی کے لئے پوری کوشش کی ہوگی اور آخر وقت تک اس کی یہی تمنا ہوگی کہ میں یہ رقم جلد سے جلد ادا کر دوں اس لئے باوجود اس کے کہ اُس نے دس ہزار میں سے ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا ہو گا خدا تعالیٰ کے حضور یہی سمجھا جائے گا کہ اُس نے ی دس ہزار روپیہ دے دیا ہے۔پس تم اگر اپنے وعدوں کو قائم رکھو اور ایسی حالت میں مرجاؤ تو اللہ تعالیٰ کے حضور تمہیں وہی ثواب ملے گا جو پورا چندہ ادا کرنے والوں کو ملے گا اور یہ کتنے بڑے فائدہ کی بات ہے۔اگر تمہیں توفیق مل جاتی ہے تو تم چندہ ادا کر کے ثواب حاصل کر سکتے ہو اور اگر تمہیں توفیق نہیں ملتی مگر ادائیگی کے لئے تم اپنی کوششیں جاری رکھتے ہو اور اسی حالت میں ایک دن وفات پا جاتے ہو تو باوجود چندہ ادا نہ کرنے کے تمہیں وہی ثواب مل جائے گا جو دس ہزار روپیہ دینے والے کو ملے گا۔اگر تم دس روپیہ چندہ لکھواتے اور تمہیں اس کی ادائیگی کی توفیق نہ ملتی تب بھی تم نے چندہ ادا نہیں کرنا تھا۔اور اگر تم دس ہزار روپیہ چندہ لکھواتے اور تمہیں اس کی ادائیگی کی توفیق نہ ملتی تب بھی تم نے چندہ ادا نہیں کرنا تھا۔مگر چونکہ تم ارادہ رکھتے تھے کہ تم دس روپیہ یا دس ہزار روپیہ سلسلہ کو ادا کر و۔اس لئے تمہارے مر جانے کی صورت میں تمہارا مخلصانہ ارادہ ہی تمہارے عمل کا قائمقام بن جائے گا اور تمہیں اُسی صف میں لا کر کھڑا کر دے گا جس صف میں چندہ دینے والے