خطبات محمود (جلد 28) — Page 353
خطبات محمود 353 سال 1947ء نہیں چڑھائے گا۔وہ خود بھی خالی ہاتھ ہوگا اور ان لوگوں سے ملنے میں بھی وہ کوئی عار محسوس نہیں کرے گا جو امارت سے تہی دست ہوں۔پس مال کو گھر میں چھوڑ کر تبلیغ کے لئے نکلنا ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا تبلیغی ذریعہ ہے۔جب اس کا مال اُس کے گھر میں ہوگا اور دوسری طرف وہ پندرہ دن کے لئے تبلیغ کے لئے باہر جائے گا تب اُس میں اخوت کے وہ جذبات پیدا ہوں گے جو امیر اور غریب کے تفاوت کو بالکل دور کر دیتے ہیں۔اور ہر دیکھنے والا ایسے شخص کو دیکھ کر یہی کہے گا کہ یہ ہمارا اپنا بھائی ہے جو ہمارے ساتھ مل جُل کر رہتا ہے۔کوئی الگ چیز نہیں۔پس میں ایک دفعہ پھر جماعت میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ تمام جماعتیں اپنے اپنے افراد سے تبلیغ کے لئے پندرہ پندرہ دن لیں۔مگر شرط یہی ہوگی کہ جیسے حضرت مسیح علیہ السلام نے کہا کہ تیری جیب میں کوئی پیسہ نہ ہو۔اسی طرح ان کی جیب میں کوئی پیسہ نہ ہو۔وہ جس جگہ تبلیغ کے لئے جائیں اُسی جگہ کے رہنے والوں۔ں سے کھانا کھائیں اور انہیں تبلیغ کریں۔اور اگر کسی گاؤں یا شہر والے کھانا نہ پوچھیں تو حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں وہ شہر نا پاک ہے تو دوسرے گاؤں میں چلا جا۔اور اُس شہر سے باہر نکلتے وقت اپنے پاؤں کی گرد تک جھاڑ دے۔7 یہ ایک نہایت ہی سچا ذریعہ تبلیغ کا ہے اور یہی طریق ہے جس پر عمل کرنے کی وجہ سے آج بھی عیسائیوں میں تبلیغ کا جو جوش پایا جاتا ہے وہ مسلمانوں میں نہیں۔حالانکہ وہ جھوٹے ہیں اور مسلمانوں کا یہ تفاوت اس لئے ہے کہ مسلمانوں نے حنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ کے حکم کو کھلا دیا۔لیکن عیسائیوں نے اسے یاد رکھا اور منظم طریق پر تبلیغ کی کوشش کرتے رہے۔بدھوں کا بھی یہی حال تھا۔سارے ہندوستان میں انہوں نے اپنا جال پھیلا رکھا تھا۔پھر ہندوؤں نے انہیں اسی طرح مارنا شروع کر دیا جس طرح آج مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کو مارا گیا ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ہندوستان سے چین اور جاپان چلے گئے اور ان ممالک میں بدھ مذہب پھیل گیا۔اگر عیسائی مذہب دنیا میں پھیل سکتا ہے، اگر بدھ مذہب دنیا میں پھیل سکتا ہے تو اسلام جو کہ بہت سی خوبیاں اپنے اندر رکھتا ہے اور جو تمام مذاہب سے زیادہ عملی اور حسین ہے وہ کیوں پھیل نہیں سکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی اشاعت کے لئے صحیح ذرائع سے کام لیا جائے۔اگر تم اسلام کی اشاعت صرف کالجوں اور مدرسوں کے اندر کرو گے تو یہ ایک مذہب نہیں ایک سوسائٹی