خطبات محمود (جلد 28) — Page 323
خطبات محمود 323 (35) سال 1947ء اگر سارے احمدی مارے جائیں اور صرف ایک پودا اللہ تعالیٰ رکھ لے تو اس سے احمدیت پھر تر و تازہ ہو جائیگی (فرموده 3 را کتوبر1947 ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے آج رات رؤیا میں حضرت خلیفہ اول حضرت مولوی نور الدین صاحب کو دیکھا۔ایک کمرہ ہے چھوٹے سے سائز کا۔ایسا جی 2 1 × 12 فٹ کا ہوتا ہے۔ایک طرف کے اندر داخل ہونے کا دروازہ ہے اور تین طرف دروازہ کوئی نہیں۔تین دیواریں ہیں جن میں سے ہر دیوار کے ساتھ ایک ایک چار پائی گی ہوئی ہے۔میں اُس چار پائی پر بیٹھا ہوں جو دروازہ کے سامنے ہے۔حضرت خلیفہ اول میرے دائیں طرف کی چار پائی پر بیٹھے ہیں اور میرے بائیں طرف کی چار پائی پر میری لڑکی امتہ القیوم بیٹھی ہے۔اور میری چار پائی پر ایک طرف ہو کر ایک اور لڑکی بیٹھی ہے جو غالباً امتہ العزیز ہے۔حضرت خلیفہ اول جب گھوڑی پر سے گرے اور آپ کے سر میں زخم آیا تو وہ زخم رفتہ رفتہ ناسور کی شکل اختیار کر گیا تھا اور بہت دیر تک درست ہونے میں نہیں آیا تھا۔اُن دنوں آپ ایک ٹوپی کنٹوپ کی طرح کی پہنتے تھے تا کہ زخم ڈھکا ر ہے۔اسی طرز کی ایک ٹوپی آپ نے پہنی ہوئی ہے۔اُس وقت میرے دل میں خیال آتا ہے کہ میں امتہ القیوم کو جو حضرت خلیفہ اول کی نواسی ہے آپ سے ملاؤں۔میں خواب میں اُس وقت یہی سمجھتا ہوں کہ اس کی والدہ امتہ الحی مرحومہ فوت ہو چکی ہیں۔لیکن حضرت خلیفہ اول کے متعلق سمجھتا ہوں کہ