خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 441 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 441

خطبات محمود 441 سال 1947ء تو دیکھو سچا مومن موت کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہے اور وہ موت جو اسلام کی راہ میں اُسے پیش آنے والی ہوتی ہے اُس میں وہ دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے بھاگنے کی کوشش نہیں کرتا۔وہ شخص جو اس موت کو موت سمجھتا ہے ، وہ شخص جو اس موت سے پیچھے ہٹنے کی کوشش ، کرتا ہے اُس کا نام خدا تعالیٰ کے دفتر سے ہمیشہ کے لئے کا ٹا جا تا ہے۔‘“ 1 : المائدة : 25 2 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 329، 330 مطبوعہ مصر 1936ء 66 (الفضل 16 دسمبر 1947 ء )