خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 259

خطبات محمود 259 سال 1947ء کیا گیا اور بغیر نوٹس دیئے اُسے کہہ دیا گیا کہ نکل جاؤ۔اور اس کی جگہ ایسا آدمی بھرتی کر لیا گیا جو نماز کی عظمت کو ہی نہیں سمجھتا اور اذان کے وقت غائب رہتا ہے۔تو اس کے یہ معنی ہیں کہ اُن کے دلوں میں نماز اور روزہ کی اتنی عظمت نہیں جتنی اپنی بات کے پورا کرنے کی ہے۔آج جمعہ کا دن تھا اور ایک ایسا اہم کام جسے ہم کسی طرح پیچھے نہیں ڈال سکتے تھے اُس میں میں مشغول تھا۔میر انشاء تھا کہ ڈیڑھ بجے جمعہ پڑھا دیا جائے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ جب مجھے کوئی اہم کام ہو تو مجھے کسی اور بات کی ہوش نہیں ہوتی۔ایسے موقع پر ضروری ہوتا ہے کہ بار بار نماز کی یاد دہانی کرائی جائے۔مگر اب جو میں جمعہ کے لئے آیا تو معلوم ہوا کہ دو بج کر تمیں منٹ ہو چکے ہیں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مؤذن نے سوائے پہلی دفعہ اطلاع کرنے کے مجھے دوبارہ اطلاع ہی نہیں کی۔حالانکہ پہلے مؤذن ہر آدھ گھنٹہ کے بعد شور مچایا کرتا تھا۔اصل بات یہ ہے کہ جب او پر نگران نہ رہیں تو ماتحت یہ سمجھتا ہے کہ پوچھنے والا تو کوئی ہے نہیں مجھے تکلیف اُٹھانے کی کیا ضرورت ہے۔اس کے بعد میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ موجودہ ایام میں ہماری جماعت ایسے سخت خطرات میں سے گزر رہی ہے کہ اگر تمہیں ان خطرات کا پوری طرح علم ہو اور اگر تمہیں پوری طرح اس کی اہمیت معلوم ہو تو شاید تم میں سے بہت کمزور دل لوگوں کی جان نکل جائے۔لیکن تم کو وہ باتیں معلوم نہیں۔اس لئے تم اپنی مجلسوں اور گلیوں میں ہنستے کھیلتے نظر آتے ہو۔تمہاری مثال بالکل اُس بچے کی سی ہے جس کی عمر دو اڑھائی سال کی تھی اور اُس کی ماں رات کے وقت مرگئی۔جب وہ صبح کو اُٹھا تو وہ اپنی ماں کے ساتھ چمٹ گیا۔لوگوں نے جب دروازہ کھولا تو انہوں نے دیکھا کہ بچہ اپنی ماں کے منہ پر تھپڑ مار کر ہنس رہا تھا۔وہ خیال کر رہا تھا کہ اُس کا نہ بولنا مذاق کی وجہ سے ہے حالانکہ وہ مری پڑی تھی۔جس قسم کی حالت میں سے اور جس قسم کی بے وقوفی اور نادانی کی کیفیات میں سے وہ بچہ گزر رہا تھا اسی قسم کی حالت میں سے تم بھی گزررہے ہو۔میں نے دو دن ہوئے جماعت کے دوستوں کو توجہ دلائی تھی اور آج پھر اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔آج بیسویں رمضان کی ہے اور حضرت خلیفہ اول کے عقیدہ کی رو سے اعتکاف صبح سے شروع ہو چکا ہے۔لیکن عام حنفی عقیدہ کے رو سے جس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی عمل تھا اعتکاف آج شام کو شروع ہو گا۔جہاں تک نو جوانوں کا تعلق ہے جن کو آجکل کام پر