خطبات محمود (جلد 28) — Page 198
خطبات محمود 198 سال 1947ء آیا اور اُس نے اپنے مہمان کو کھانا کھلانے کے لئے اس اس طرح کیا۔وہ سارا واقعہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہام بتادیا اور آپ نے سارا واقعہ بیان فرمایا۔یہ صحابی بیچارا دل میں ڈرتا تھا کہ پتہ نہیں اب مجھے کیا سرزنش ہوگی۔لیکن جب آپ سارا واقعہ بیان فرما چکے تو آپ ہنس پڑے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ بھی اس شخص کی نیکی کو دیکھ کر عرش پر ہنسل اس لئے میں بھی ہنسا ہوں۔2ے تو دیکھو قربانی کر کے کسی کو آرام پہنچانا اللہ تعالیٰ کے حضور کتنا مقبول ہوتا ہے۔وہ لوگ جن کے گھر بار جل گئے ہیں اُن کے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں۔بعض عورتیں ایسی ہیں جن کے خاوند مارے گئے ہیں۔بعض بچوں کے ماں باپ مارے گئے ہیں اور بعض کے نوجوان کمانے والے بیٹے مارے گئے ہیں۔ایسے لوگوں کی امداد کرنا بہت ثواب کا کام ہے۔اگر مسلم لیگ کوئی چندہ مانگتی ہے تو ہماری جماعت کے لوگوں کو دوسروں سے پیچھے نہیں رہنا چاہیئے۔ہم اپنے طور پر بھی مظلومین کی امداد کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ہم اس وقت تک پنتالیس ہزار روپیہ بہار ریلیف فنڈ میں بھجوا چکے ہیں اور قریباً دس ہزار روپیہ اس سے پیشتر خرچ کر چکے ہیں اور پانچ ہزار روپیہ ہم نے نواکھالی (NOAKHALI) کے مظلومین کی امداد کے لئے بھیجا تھا۔اسی طرح ہم نے امرتسر کے مصیبت زدہ لوگوں کے لئے بھی ایک رقم مقرر کی ہے جو کہ اس وقت بھیجی جا چکی ہوگی اور اگر نہیں بھیجی گئی تو بہت جلد بھیج دی جائے گی۔پس باوجود اس کے کہ ہم نے اس سے قبل مظلومین کے لئے چندہ دے دیا ہے۔اب اگر ہم زیادہ قربانی کر کے دوبارہ چندے میں شامل ہوں تو یہ بات ہمارے ثواب کو بہت بڑھانے کا موجب ہوگی۔پس ہماری جماعت کو اس معاملہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی چاہیئے۔لیکن ایک اور اصول جسے مد نظر رکھنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ جس طرح ہمیں امرتسر کے صیبت زدہ مسلمانوں کا دکھ درد ہے اِسی طرح ہمیں راولپنڈی اور ملتان کے ہندوؤں کا بھی دکھ درد ہے۔مومن کسی کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں ہم امرتسر کے مسلمانوں کی امداد کریں گے وہاں ہم راولپنڈی اور ملتان کے ہندوؤں کو بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔اگر ہم صرف ایک فریق کی امداد کریں تو قیامت کے دن ہم اللہ تعالی کو کیا ہی جواب دیں گے۔اللہ تعالیٰ کہے گا تم نے بہار کے مسلمانوں کی مدد کی ، تم نے امرتسر کے مسلمانوں کی کی مدد کی ،تم نے دوسری جگہوں کے مسلمانوں کی مدد کی لیکن کیا نو ا کھالی اور راولپنڈی اور ملتان ہے