خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 196

خطبات محمود 196 20 سال 1947ء مظلوم کی مدد کرنا ہر شریف انسان کا فرض ہے (فرمودہ 30 مئی 1947ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے دنوں بعض دوستوں نے مجھ سے دریافت کیا ہے کہ پنجاب کے بعض حصوں میں مسلمانوں پر جوتختی ہوئی ہے اور اُن کے گھر اور اُن کی دکانیں جلا دی گئی ہیں۔اُن کی امداد کے لئے مسلم لیگ کی طرف سے فی مربع زمین ایک من غلہ چندہ لگایا گیا ہے۔آیا وہ مسلم لیگ کی اس نے تحریک میں حصہ لیں یا نہ لیں؟ چونکہ یہ سوال سارے ہی پنجاب میں اٹھے گا اس لئے میں اس خطبہ کے ذریعہ سے اس کا جواب دیتا ہوں۔جہاں تک مظلوم کی امداد کا سوال ہے اسلام تمام مذاہب سے زیادہ اس پر زور دیتا ہے کہ خود تکلیف اٹھا کر بھی مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی جائے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے مومن وہ ہے جو آپ بھوکا رہ کر دوسرے بھو کے کو کھانا کھلاتا ہے۔1 حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مختلف جہات سے مسلمان دینِ اسلام سیکھنے کے لئے اور اسلام کے متعلق گہری واقفیت حاصل کرنے کے لئے آتے تھے۔چونکہ اُس وقت مہمان خانہ نہ ہوتا تھا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے بعد لوگوں میں اعلان کر کے مہمان تقسیم کر دیا کرتے تھے۔ایک دفعہ ایک مہمان ایسے وقت آیا که آسودہ حال لوگوں میں سے کوئی بھی اُس وقت مسجد میں نہ تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص اس مہمان کو اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے؟ ایک غریب صحابی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اسے ساتھ لے جاتا ہوں۔آپ نے فرمایا اچھا اسے اپنے ساتھ لے جاؤ۔وہ صحابی اُس کی