خطبات محمود (جلد 28) — Page 85
خطبات محمود 85 سال 1947ء الے اور تمہاری دعائیں لوگوں کے دلوں میں تبدیلی کا باعث بن جائیں اور ان کے دلوں کی میل دھو دی جائے۔وہ رات کو غم و غصہ کے خیالات لے کر سوئیں اور صبح اُٹھیں تو اُن کے خیالات میں تبدیلی ہو چکی ہو۔پس میں اعلان کرتا ہوں کہ دین کی تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے اور ملک کے فائدے کے لئے تمام دوست تعہد کے ساتھ روزے رکھیں کیونکہ حُبُّ الوَطَنِی بھی ایمان میں سے ہے۔میں نے جیسا کہ بتایا ہے یہ روزے 20 مارچ سے شروع کئے جائیں اور ی ہر جمعرات کو روزہ رکھا جائے۔اس طرح یکم مئی تک سات روزے ہو جائیں گے۔اسکے بعد میں دیکھوں گا کہ اس تحریک کے جاری رکھنے کی ضرورت ہے یا اسے بند کر دیا جائے۔پس ایسے طور پر خشوع اور خضوع کے ساتھ دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ کا عرش ہل جائے اور اُس کے فرشتے ہماری تائید میں لگ جائیں اور جس کام کو دوسری طاقتیں نہیں کر سکیں ہم اُسے کر لیں۔اور بدقسمت ہندوستان جو ایک لمبے عرصہ سے ذلت اور ادبار کے گڑھے میں گرا ہوا ہے اُسے اس کی حالت سے باہر نکال لائیں۔اور ہندوستانیوں کے دلوں کو بدل کر نیکی اور تقویٰ کی طرف کھینچ چی لائیں۔یہاں تک کہ ہندوستان کی ترقیات اعلائے کلمتہ اللہ ، اسلام اور احمدیت کے پھیلانے 66 میں محمد ہوں گے۔“ 1: ابراهيم: 8 2: تذکرہ صفحہ 104 ایڈیشن چہارم 3 کیٹ وشنی۔حسد - انگلش 4 الذاريات : 57 الفضل 19 مارچ 1947 ء ) 5: بخاری کتاب الايمان باب الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ (الخ) میں حدیث کے الفاظ یہ ہیں۔مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ۔“ النسائی کتاب الايمان باب تَأْوِيلُ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ قَالَتِ الْأَعْرَابُ (الخ)