خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 84 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 84

خطبات محمود + 84 سال 1947ء آپ کے پاس ہے جس سے آپ مقابلہ کریں گے؟ اُس بزرگ نے نہایت سادگی کے ساتھ کہا۔اگر وہ تیر و تفنگ لے کر آئیں گے تو ہم بھی راتوں کے تیروں سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ہم بے شک بے بس ہیں لیکن ہمیں اللہ تعالیٰ کی طاقت پر بھروسہ ہے۔جب تمہارے دستہ کے تیر ہماری طرف آئیں گے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہے گا کہ یہ لوگ نہتے ہیں تم جا کر اس مہین دستے کا مقابلہ کرو۔اور جس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آجائیں وہ کب جیت سکتا ہے۔یہ الفاظ اُن کے منہ سے کچھ ایسے وثوق سے نکلے کہ وہ امیر آدمی یہ الفاظ سنتے ہی گھبرا گیا اور اُس نے کہا بے شک بادشاہ کی فوجیں راتوں کے تیروں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔میں آئندہ اپنے افعال سے تو بہ کرتا ہوں۔پس سب سے زیادہ مؤثر رات کا تیر ہوتا ہے کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کو نظر نہیں آتا۔اس جنگ میں جرمنوں کی شکست کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ انگریزوں نے مادی را توں کا ایک تیر نکالا تھا۔وہ اس قسم کی شعاعیں تھیں جو کہ دشمن پر ڈالی جاتیں تو اُسے وہ نظر نہ آتیں۔لیکن شعاعیں ڈالنے والوں کو نظر نہ آنے والی ان شعاعوں کے اثر سے ان کی تمام نقل و حرکت بخوبی نظر آ جاتی اور وہ عین نشانے پر گولہ باری کر سکتے تھے۔اس وجہ سے جرمنوں کو شکست ہوئی اور انگریز جیت گئے۔تو رات کا تیر در حقیقت سب سے زیادہ خطر ناک ہوتا ہے کیونکہ وہ جس پر پھینکا جاتا ہے اُسے نظر نہیں آتا۔مادی دنیا کے تیر ایک خاص جگہ اور خاص مقام سے نکلتے ہیں اور خاص جگہ اور خاص مقام پر جا کر گرتے ہیں اور وہ دیکھنے والوں کو نظر آ جاتے ہیں۔لیکن یہ رات کا چی تیر ایسا ہے جو کسی کو نظر بھی نہیں آتا اور مادی تیروں کی نسبت بہت زیادہ اثر کرتا ہے۔اور پھر یہ تیر ایسا ہے جسے کوئی دوسرا ایجاد بھی نہیں کر سکتا۔کیونکہ جو شخص ان تیروں کا قائل ہوگا اور ان تیروں کے ایجاد کرنے کی کوشش کرے گا وہ یقیناً مسلمان ہو جائیگا۔اور جب مسلمان ہو جائیگا تو وہ دشمن کی نہ رہے گا۔یہ تیرا ایک ہی قوم کے قبضہ میں رہ سکتے ہیں۔کیونکہ ان تیروں میں اثر پیدا کرنے والا خدا ایک ہے دو نہیں۔بہر حال یہ تیر ایسا ہے جو کہ ایک ہی قوم کے قبضہ میں رہتا ہے اور جو اس پر ی قبضہ کرنے کی کوشش کرے گا وہ یقیناً ہمارا ساتھی بن جائیگا۔پس رو رو کر دعائیں کرو تا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہندوستان کو لڑائی اور جھگڑے سے سے