خطبات محمود (جلد 28) — Page 381
خطبات محمود 381 سال 1947ء حالت ہے کہ ساری جماعت نے بائیس سورو پہیہ چندہ دیا ہے۔حالانکہ اگر 600 میں سے 596 قادیان کی حفاظت کے لئے چلے جاتے ، اُن کی ملازمتیں جاتی رہتیں اور اُن کے چندے بند ہو جاتے تب بھی چار آدمی جن کی بارہ تیرہ سو روپیہ ماہوار آمد ہوتی۔پچاس فیصدی کے حساب سے چندہ دے کر اس کمی کو پورا کر سکتے تھے۔بلکہ ہو سکتا تھا کہ وہ کچھ زیادہ قربانی کر کے اس سے بھی زیادہ ہے چندہ دیتے۔کیونکہ میری تحریک یہ ہے کہ سلسلہ کی موجودہ مشکلات میں ہر شخص کو زیادہ سے زیادہ قربانی کرنی چاہیئے۔اگر وہ پچاس فیصدی سے بھی زیادہ دے سکتا ہے تو اُسے زیادہ دے کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی چاہیئے اور خدمت دین کے اس اہم موقع کو غفلت میں ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔یہ خیال کہ اگر یہاں کے سارے افراد حفاظت مرکز کے لئے چلے جاتے تب بھی وہ بات غلط تھی جو یہاں کے امیر صاحب نے مجھے لکھی کہ آپ یہ تو سوچیں کہ یہاں کے سب لوگ ملا زمت پیشہ ہیں۔اگر یہ سارے کے سارے چلے جائیں تو چندہ کون دے۔میں کہتا ہوں کہ اگر یہ سارے کے سارے چلے جاتے اور صرف چار پانچ باقی رہ جاتے تو جتنا چندہ لاہور کی جماعت نے اس وقت دیا ہے اتنا چندہ وہ چند اشخاص دے سکتے تھے اور سلسلہ کو مالی لحاظ سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا تھا۔بلکہ ہوسکتا تھا کہ چندہ بڑھ جائے کیونکہ اخلاص رکھنے والا انسان قربانی بھی زیادہ کیا کرتا ہے۔بہر حال یہاں کی جماعت مجھے بتائے کہ اب وہ کونسا ذریعہ ہے جس سے کام لے کر وہ تمیں چالیس ہزار کی کمی نومبر میں پورا کرے گی۔اور اگر نومبر میں تمہیں چالیس ہزار روپیہ کی ادائیگی کی روح اس میں پیدا ہوسکتی ہے تو کیوں اس چندہ کو چھ ماہ میں تقسیم کر کے اس نے ادا نہ کیا اور سلسلہ کو مالی لحاظ سے نقصان پہنچایا۔میں نے پچھلے دنوں جب مغرب کے بعد یہاں لاہور کی جماعت کے متعلق تقریر کی تو میں نے چندہ کا اندازہ ایک ہزار روپیہ تک کیا تھا۔مگر حساب دیکھا تو معلوم ہوا کہ جماعت لاہور نے آخری ماہ تک بائیں سوروپیہ چندہ دیا ہے۔حالانکہ کئی لوگ ایسے ہیں جو پچاس فیصدی کے حساب سے اکیلے اکیلے پانچ پانچ سو روپیہ کی رقم دے سکتے ہیں۔مگر یہاں کے چھ سو کمانے والے افراد نے کل بائیس سور و پیہ دیا ہے۔اس سے قیاس کیا جاسکتا ہے کہ باہر کی جماعتوں کا کیا حال ہوگا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باہر کی جماعتوں کو مشکلات بھی ہیں۔کچھ ریلوں کی خرابی کی وجہ سے، کچھ ڈاک کے نقص کی وجہ سے اور کچھ اس وجہ سے کہ بیرونی جماعتوں سے چیک نہیں آ سکتے۔