خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 249

خطبات محمود 249 سال 1947ء أو أَخْطَانَا کہ الہی ! اگر ہمارے گناہوں اور ہماری خطاؤں کی وجہ سے ہمارے نفس میں کوئی لالی کمزوری پیدا ہو چکی ہے تو ہم تجھی سے درخواست کرتے ہیں کہ تو ہمیں ہماری غلطیوں کی سزا اس شکل میں نہ دے کہ وہ ہمارے ایمانوں کو کمزور کر دے یا ہمارے وعدوں کو بھلا دے۔بلکہ تو ہمیں معاف فرما دے اور ہماری کمزوریوں کو دور کر دے۔رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا الی ! اس سے پہلے بھی قوموں کے ساتھ تیرے وعدے ہوئے جیسے ہم سے تو نے وعدے کئے ہیں لیکن اُن میں سے بعضوں نے اُن وعدوں کو تو ڑ دیا اور وہ سزا کے مستحق ہو گئے۔اٹھی ! ہمارا عہد ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے عہد کو تو ڑ کر سزا کے مستحق ہوں بلکہ تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق بخش۔رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ۔اور اے ہمارے ربّ! با وجود ایمان کی مضبوطی اور طاقت کے بعض اوقات اتنے بوجھ پڑ جاتے ہیں کہ انسان اُن بوجھوں کو اٹھانے کی طاقت اپنے اندر نہیں رکھتا۔اس لئے الہی ! ہماری التجاء ہے کہ کوئی تغیر دنیا میں ایسا کی نہ ہو جس کی وجہ سے ہم پر اتنا بوجھ پڑ جائے کہ ہم با وجود ایمان میں پکا ہونے کے اُس بوجھ کے نیچے دبنے لگ جائیں اور اُس بوجھ کو سہار نہ سکیں۔پس اے ہمارے رب ! یا تو تو ہمارے بوجھوں کو کم کر دے یا ہمارے ایمانوں کو بڑھا دے تا کہ ہم طاقت اور قوت اور ہمت سے ان مشکلات کا مقابلہ کر سکیں اور ان بوجھوں کو سہار سکیں۔وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلنَا الہی ! ہماری خطاؤں کو معاف فرما دے اور اپنے فضل سے ہماری مدد کر اور اپنے فضل ہم پر برابر نازل کرتا رہ۔الہی ! تُو ہی ہمارا مالک اور آتا ہے اور ایک غلام اور ایک خادم تکلیف کے وقت میں سوائے اپنے مالک اور آقا کے کس کے پاس جا سکتا ہے۔فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ الہی ! تو ہمیں ان لوگوں پر فتح اور غلبہ عطا فرما جو تیرے دین کی مخالفت کرنے والے ہیں۔کیونکہ ہم کتنے ہی کمزور ایمان والے ہوں ہمارے ماتھے پر ایمان کا لیبل لگا ہوا ہے۔اور ہما را گرنا اور رُسوائیوں میں مبتلا ہونا تیرے ہی نام کو بقہ لگاتا ہے اور تیرے ہی دین کی رُسوائی کا موجب بنتا ہے۔اس لئے تو اپنے نام کی نسبت کا خیال رکھتے ہوئے اور اِس لئے کہ ہم مومن کہلاتے ہیں اُن لوگوں پر جو کا فر کہلاتے ہیں غلبہ بخش تا کہ ہم تیرے فضلوں کے وارث ہوں اور تیرا دین بھی کی بدنام نہ ہو۔مقفة وقنة مدة