خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 195 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 195

خطبات محمود 195 سال 1947ء رو پید اور پراپیگنڈا کے ساتھ ہماری مدد کر سکتے ہیں۔وہ اردگرد کے علاقہ میں یہ پراپیگنڈا کریں کہ ہمیں صلح کے ساتھ رہنے دیا جائے اور ہمارے علاقہ میں فساد برپا نہ کیا جائے اور اگر خدانخواستہ علاقہ میں فساد ہو جائے تو وہ بے شک اہنسا 6 پر عمل کریں ہم انہیں لڑائی کے لئے مجبور نہیں کریں گے۔صرف جس حد تک وہ ہماری مدد کر سکتے ہیں اُسی حد تک مدد کرنے کی کوشش کریں۔مثلاً وہ حفاظت کے لئے چندہ دے سکتے ہیں اور اردگرد کے علاقہ میں پراپیگنڈا کر سکتے ہیں کہ ہم لوگ بالکل بھائیوں کی طرح دن بسر کر رہے ہیں۔ہمارے شہر کو فساد میں مبتلا نہ کیا جائے۔اسی طرح اور کئی ذرائع امداد کے ہو سکتے ہیں۔اگر وہ ایسا کریں گے تو یقیناً اس سے اُن کی دیانت داری ظاہر ہو جائے گی۔“ 66 الفضل 29 مئی 1947 ء ) 1 گند ک ناتراش: (1) ان گھڑی لکڑی (2) مجاز أن نالائق ، احمق، بیوقوف، بے تمیز 2 تفسیر فتح القدیر جز ثالث صفحہ 450 مطبوعہ مصر 1350ھ میں اسے امثال العرب میں شامل کیا گیا ہے 3 استھان (1) مزار ، مندر، آستانه (2) جگہ، مقام، مسکن 4: بخاری کتاب التمنى باب كراهية تمنى لقاء العدو (الخ) 5 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 239 مطبوعہ مصر 1936ء اہنسا ہندی لفظ۔تشدد کے مقابلے میں عدم تشدد ظلم کو برداشت کرنا اور قدرت کے باوجود جواب نہ دینا۔(اردو لغت تاریخی اصولوں پر )