خطبات محمود (جلد 28) — Page 80
خطبات محمود 00 80 سال 1947ء احمدی نہ بناؤں تو میری زندگی بے کار ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت کے دوست سال میں کم سے کم ایک احمدی بنانے کا ضرور عہد کریں گے۔اور اپنے اس عہد کو پورا کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں گے۔قادیان میں اس وقت پندرہ ہزار کی آبادی ہے۔اس میں سے تین ہزار آدمی آسانی سے ایسے نکل سکتے ہیں جن کو قادیان کے اردگرد ایک ماہ کے لئے تبلیغ پر بھیجا جا سکتا ہے ہے۔اور قادیان کی جماعت میں سے کچھ لوگ تبلیغ کے لئے اردگرد کے دیہات میں جا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تنظیم کا بہت اچھا نتیجہ نکل رہا ہے۔بعض جگہ لوگوں پر بہت نیک اثر ہو رہا ہے اور بعض جگہ لوگ احمدیت کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔اور ابھی تمام افراد میں اس تنظیم کے متعلق احساس پیدا نہیں ہوا۔اگر تمام لوگ اس کی اہمیت کو سمجھیں تو ہمیں قادیان میں سے کم از کم تین ہزار آدمی ہر سال تبلیغ کے لئے مل سکتا ہے اور ہم پچیس آدمی ہر ماہ تبلیغ کے لئے بھیج سکتے ہیں۔اگر ان کی عورتیں بھی ان کے ساتھ مل کر کام کریں تو پھر اور بھی زیادہ شاندار نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔کیونکہ مردوں کے دوش بدوش عورتیں بھی کام کریں تو اس طرح سے کام جلدی ختم ہو سکتا ہے۔مسلم لیگ کا ایجی ٹیشن جائز تھا یا نا جائز اس وقت ہمیں اس سے بحث نہیں۔بہر حال ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ مردوں کے ساتھ عورتوں نے بھی ایجی ٹیشن میں حصہ لیا اور آخر کار گورنمنٹ کو مسلم لیگ کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے اور مجبوراً صلح کرنی پڑی۔اسی طرح اگر ہماری عورتیں مردوں کے دوش بدوش کام کریں اور عورتیں عورتوں میں تبلیغ کریں اور مرد مردوں میں تبلیغ کریں تو ہماری تبلیغ بہت جلد مؤثر ہو سکتی ہے۔کیونکہ ہزاروں مرد ایسے ہیں جو کہ یہ جانتے ہیں کہ احمدیت اچھی چیز ہے اور اسلام کی خدمت کرنے والی آج صرف یہی جماعت ہے لیکن بیویوں کے ڈر کی وجہ سے احمدی نہیں ہوتے۔اور ہزاروں عورتیں ایسی ہیں جن کے دلوں میں احمدیت گھر کر چکی ہے لیکن اپنے خاوندوں کے ڈر کی وجہ سے احمدی نہیں ہوتیں۔اور مرد اور عورت کا سلسلہ اللہ تعالیٰ نے ایسا بنایا ہے کہ مرد اور عورت اپنے تعلقات میں کشیدگی کو گوارا نہیں کر سکتے۔لیکن اگر مل کر حملہ کیا جائے تو جو مرد اپنی بیوی کی مخالفت کی وجہ سے رُکا ہوا ہو گا وہ اپنی ہی بیوی کے احمدی ہونے پر فوراً احمدی ہو جائے گا۔اور جو عورتیں اپنے خاوند کے ڈر سے احمدیت کی میں داخل ہونے سے رُکی ہوئی ہوں گی وہ اپنے خاوندوں کے احمدی ہو جانے کی وجہ سے فوراً