خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 78

خطبات محمود 78 سال 1947ء کے بھائی بہن اُس نعمت سے محروم ہوں۔جب کوئی شخص اپنے کسی رشتہ دار کو بیمار دیکھتا ہے تو اُس کا دل رحم کی وجہ سے پگھل جاتا ہے۔یا جب کوئی شخص اپنے رشتہ دار کو فاقے اور غربت کی مصیبتوں میں مبتلا دیکھتا ہے تو اُس کا دل پگھل جاتا ہے۔جب اِن معمولی معمولی مصیبتوں میں انسان دوسرے کی حالت پر رحم کھائے بغیر نہیں رہ سکتا تو ایمان سے محرومی جو کہ سب سے بڑی مصیبت ہے وہ کیسے دیکھ سکتا ہے۔اگر کسی شخص کے دل میں درد پیدا نہیں ہوتا تو اُسے سمجھ لینا چاہیئے کہ اُس کے اندر ایمان کا فقدان ہے اور جتنی جتنی کسی میں ایمان کی کمی ہو گی اُتنا ہی اُسے دوسروں پر کم رحم آئے گا۔اگر کسی شخص کو اپنے رشتہ داروں کی بدحالیوں پر تو رحم آتا ہے لیکن دوسری مخلوق خدا پر رحم نہیں آتا تو وہ شخص ایمان کی دولت سے محروم ہے۔کیونکہ سب سے بڑا رشتہ تو یہ ہے کہ ہم سب اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں اس رشتہ سے بڑا رشتہ انسانوں کے درمیان اور کوئی نہیں۔محبوب کی چیز انسان کو محبوب ہوتی ہے۔چونکہ اللہ تعالیٰ یہ پسند نہیں کرتا کہ اُس کے کسی بندے کو تنگ کیا جائے اِس لئے اُس سے محبت رکھنے والے بھی اس بات کا تعہد کرتے ہیں کہ اُن کے ہاتھوں کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔مثل مشہور ہے کہتے ہیں مجنوں کسی جگہ اپنے دوستوں کے ساتھ جا رہا تھا۔اُس نے رستے میں ایک گستا دیکھا۔وہ اُسے پکڑ کر چومنے لگ گیا۔ساتھیوں نے کہا کیا تم پاگل ہو گئے ہو کہ ایک گتے کو پیار کر رہے ہو؟ اُس نے کہا آپ لوگوں کو غلطی لگی ہے۔میں گتے کو پیار نہیں کر رہا بلکہ میں تو لیلی کے گتے کو پیار کر رہا ہوں۔غرض جب انسان کو کسی سے محبت ہوتی ہے تو اُس سے تعلق رکھنے والی ہر چیز اُسے پیاری لگتی ہے۔اللہ تعالیٰ کو بھی بنی نوع انسان سے محبت ہے۔اگر محبت نہ ہوتی تو اسے اس رنگ میں پیدا ہی کیوں کرتا۔پس تمام وہ لوگ جن کے دلوں میں بنی نوع انسان کے متعلق ہمدردی نہیں اور تمام وہ لوگ جو اپنے دلوں میں بنی نوع انسان کے لئے کپٹ 3۔کینہ اور بغض رکھتے ہیں اُن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت نہیں۔جتنی جتنی کسی کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کم ہوگی اُتنی ہی اُس کے دل میں بنی نوع انسان کے لئے ہمدردی کم ہوگی۔اگر کسی انسان کی ایمان کی متاع محفوظ ہے تو یقینی بات ہے کہ اُس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے والا انسان دوسرے انسانوں کی تکلیف نہیں دیکھ سکتا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں