خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 442

خطبات محمود 442 (45) سال 1947ء جلسہ سالانہ کے سلسلہ میں ضروری ہدایات (فرمود ه 12 دسمبر 1947ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: کچھ دنوں سے سردی کی وجہ سے مجھے جگر کی خرابی کی شکایت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے میں آجکل باہر نمازوں میں نہیں آسکتا اور طبیعت اکثر خراب رہتی ہے۔آج میں نے جلاب لیا ہوا تھا اس وجہ سے آنے میں دیر ہوگئی۔اس لئے میں نہایت اختصار کے ساتھ چند باتیں کہہ کر خطبہ ختم کر دوں گا۔کل شام سے میرے دل میں اس بات کا اثر ہے کہ کوئی چیز مجھے اُس پہلی رائے کو بدلنے پر مجبور کر رہی ہے جو اس سے پہلے میں قائم کر چکا تھا اور جس کی بناء پر میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس سال دسمبر میں جلسہ سالانہ ملتوی کر دیا جائے۔کل سے متواتر میرے اندر سے یہ آواز اُٹھ رہی ہے کہ خواہ جلسہ سالانہ کتنا ہی مختصر کیا جائے مگر ہونا ضرور چاہیئے۔اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ انشاء اللہ اس دفعہ بھی جلسہ سالانہ 26، 27، 28 دسمبر کو ہوگا اور بعض شرائط کے ماتحت لاہور میں ہی ہو گا۔26 27 28 میں سے 26 کو ہم پھر ایک مجلس شوری منعقد کریں گے جس میں صرف مجلس شوری کے ممبر شامل ہوں گے۔اور 27، 28 دو دن جلسہ سالانہ جیسا کہ ہوا کرتا تھا ہوگا۔لیکن چونکہ نہ لاہور میں ہمارے پاس مہمانوں کے ٹھہرانے کے لئے جگہ ہے، نہ یہاں کے راشن سسٹم کے ماتحت ہم مہمانوں کی خوراک کا انتظام کر سکتے ہیں اور نہ اس وقت سلسلہ کی مالی حالت ایسی ہے کہ اُس کی بناء پر کوئی بڑے پیمانہ پر جلسہ کیا جاسکے اس لئے یہ جلسہ بعض شرائط کے ماتحت ہی منعقد ہوگا۔جیسا کہ میں نے بار بار توجہ دلائی ہے ابھی تک ہماری جماعت کے چندوں کا نظام درست