خطبات محمود (جلد 28) — Page 151
سال 1947ء 151 خطبات محمود وہ بیہودہ باتیں نہیں کرتا بلکہ جو بات کرتا ہے ماپ تول کر کرتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں ۔ حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَان - 5- وطن کی محبت ایمان میں سے ہے۔ اور مومن کو اپنا وطن عزیز ہوتا ہے۔ آجکل دیکھو کتنی جگہ فسادات ہو رہے ہیں اور لوگوں کی بے وقوفی بھی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے کہ مارا امرتسر کے سکھوں نے اور بدلہ ملتان کے سکھوں سے لیا گیا۔ یا مارا ملتان کے مسلمانوں نے اور بدلہ گوڑ گانواں کے مسلمانوں سے لیا۔ یہ کوئی عقل کی بات ہے؟ ان حالات میں جماعت کا فرض ہے کہ ایک طرف تو دعائیں کرے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اِن فسادات سے نجات دے اور دوسری طرف مظلوم کی مدد میں لگ جائے ۔ ہم مسلمانوں کو سیاسی لحاظ سے مظلوم سمجھتے ہیں اور ان کے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں لیکن ہم اس بات کو جائز نہیں سمجھتے کہ مسلمان ہندوؤں پر یا ہندو مسلمانوں پر ظلم کریں۔ اس لئے تمہیں ہر جگہ مظلوم کی مدد کرنی چاہیئے ۔ خواہ سکھ مظلوم ہو، خواہ مسلمان مظلوم ہو ، خواہ ہند و مظلوم ہو ۔ ان حالات کا بدلنا قربانی چاہتا ہے۔ اور دنیا میں سب سے پاکیزہ قربانی تمہاری ہے ۔ اگر تم قربانی کر کے ان فسادات کے روکنے میں کامیاب ہو جاؤ تو تمہارا آئندہ قدم زمین پر نہیں بلکہ آسمان پر ہوگا ۔“ (الفضل یکم مئی 1947 ء ) 1: اسد الغابة جلد 3 صفحه 157 مطبوعہ ریاض 1286ھ نيز ابو داؤد ابواب الجمعة باب الامام يكلم الرجل في خطبته 2: در مشین فارسی صفحه 143 طابع و ناشر سید عبدالحی شاہ صاحب 3 گلیں ۔ گل کی جمع میشین ، آلہ 4 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 8 تا 10 مطبوعہ مصر 1936ء 5 موضوعات ملا علی قاری صفحہ 35 مطبوعہ دہلی 1315ھ