خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 344 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 344

خطبات محمود 344 سال 1947ء اور اس امانت کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔اس کے بعد میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ نماز کے بعد میں اُن شہداء کا جنازہ پڑھو نگا جن میں سے بعض کے نام ہمیں معلوم ہو سکے ہیں اور بعض کے نام ہمیں ابھی تک معلوم نہیں ہوئے۔دوستوں کو دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے مدارج کو بلند کرے۔انہیں ہمیشہ ہمیش کی کامیاب زندگی بخشے اور انکے پسماندگان پر بڑے بڑے فضل نازل کرے۔ان کی نسلوں کو اپنے حضور میں باریاب کرے اور ان کو عزت بخشے۔رتبہ عطا کرے اور ان کی نسل نسل در نسل ان کے نقشِ قدم پر چلتی ہوئی سلسلہ کے ارکان اور اس کے اکابر میں شامل ہو۔اور وہ اسلام کی عزت اور اس کے اقتدار کے قائم کرنے میں ممد ہو۔اسی طرح ہمیں دعا کرنی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کے ساتھ ہماری جماعت میں بھی اخلاص اور تقویٰ پیدا کرے، کمزوروں کو طاقتور بنائے اور جو منافق ہیں ان کی اصلاح کے کرے یا ان کو ہماری جماعت میں سے نکال دے۔ان کا نعم البدل ہمیں عطا کرے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم جلد اپنی کھوئی ہوئی متاع کو واپس لے سکیں اور اپنا کھویا ہوا وقار پھر حاصل کر لیں۔اور اسلام پھر اپنی پوری شان اور عظمت سے اس ملک میں بڑھے۔اور پھیلے اور پچھلے اور پھولے اور کوئی اس کا مقابلہ نہ کر سکے۔“ الفضل 18 / اكتوبر1947ء :1 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 265 مطبوعہ مصر 1936ء 2: الاحزاب : 24 : سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 88 مطبوعہ مصر 1936ء