خطبات محمود (جلد 28) — Page 25
خطبات محمود 25 سال 1947ء ہے۔اور دنیوی علوم جاننے والوں کی تحقیقات اُن کے نزدیک ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے سورج کے مقابلہ میں چراغ۔دنیا کی نظروں میں برف ٹھنڈی ہے اور اس سے سردی پیدا ہوتی ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے بندوں کے دل اس برف کو دیکھ کر بھی اس کی محبت میں گرم ہو جاتے ہیں اور اس پھیکی برف سے بھی حلاوت ایمان حاصل کر لیتے ہیں۔“ (الفضل 4 فروری 1947ء ) 1: پاسنگ: ترازو کے پلڑوں کی کمی بیشی کو پورا کرنے کی غرض سے جو وزن ترازو کی ڈنڈی سے باندھا جاتا ہے۔2: بھا کڑہ ڈیم: دہلی سے 225 میل دور دریائے ستلج پر ایک ڈیم اس پر ابتدائی کام 1946 ء میں شروع ہوا اور اس ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز 1948ء اور اس کی تعمیر 1963ء میں مکمل ہوئی۔اس کا شمار دنیا کے بلند ترین ڈیمز میں ہوتا ہے اور یہ 741 فٹ بلند ہے۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 277 مطبوعہ لاہور 1987ء)