خطبات محمود (جلد 28) — Page 24
خطبات محمود 24 24 سال 1947ء بجلی بھی ایک چھوٹے سے نالے کا نتیجہ ہے جو، جو گند رنگر میں آکر اونچائی سے گرتا ہے۔وہ نالہ نہ تو دریاؤں میں شمار ہونے کے قابل ہے اور نہ ہی بڑے نالوں میں شمار ہونے کے قابل ہے کیونکہ بہت ہی چھوٹا سا نالہ ہے۔لیکن اس چھوٹے سے نالے کے پانی سے اتنی بجلی تیار کی جاتی ہے کہ اس سے آدھا پنجاب رات کو روشن ہو جاتا ہے اور دن کو اس سے کارخانے چلتے ہیں۔اگر پہاڑوں پر برف نہ پڑے اور اس نالے میں پانی نہ آئے تو یہ بجلی بھی پیدا نہ ہو سکے اور ہمیں یہ سہولتیں نہ رہیں۔چنانچہ پچھلے سال برف کم پڑی تو گورنمنٹ نے اس سال اعلان کر دیا کہ ہم جنوری اور فروری میں کارخانوں کو بجلی مہیا نہیں کر سکیں گے۔یہ حقیقت ہے کہ وہ نالہ دریاؤں کے مقابلہ میں کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا۔لیکن اس چھوٹے سے نالہ سے آدھا پنجاب اپنے کارخانے چلا رہا ہے۔اب بھا کڑہ ڈیم 2ے سے بھی بجلی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس جگہ کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں سے جو گند رنگر کی نسبت پندرہ سولہ گنا زیادہ طاقت حاصل کی جائیگی۔جو گند رنگر کے کارخانہ کی طاقت گل پچیس ہزار یونٹ ہے۔اور بھا کڑہ ڈیم سے جو طاقت حاصل ہوگی اُس کا اندازہ تین چار لاکھ یونٹ کا ہے۔گویا یہ پندرہ سولہ گنا زیادہ ہوگی۔یہ چیزیں حقیقت میں اللہ تعالیٰ کے چھوٹے سے چھوٹے کھیل کا ایک حصہ ہیں اور اس ایک حصہ تک پہنچ کر ہی دنیا کی عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں۔یہ نہایت ہی معمولی سے معمولی چیزیں ہیں۔لیکن انسان سینکڑوں سال کی محنت کے بعد جا کر ان کی حقیقت کو معلوم کرتا ہے۔حالانکہ یہ چیزیں اپنی ذات میں اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ اشیاء میں سے نہایت ہی ادنیٰ اور حقیر ہوتی ہیں۔لیکن بڑے بڑے فلاسفر اور بڑے بڑے مفکر اپنی زندگیاں ان کی گنہہ معلوم کرنے میں صرف کر دیتے ہیں۔اور جب اپنی انتہائی تگ و دو کے بعد ایک مقام پر پہنچتے ہیں اور کسی حد تک کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو اُن کو کئی اور لا ینحل عقد سے نظر آنے شروع ہو جاتے ہیں۔وہ حکیم مطلق کی حکمتوں کو اپنے علم اور اپنے افکار کے ذریعہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے انبیاء جو امی یا اُمیوں کی طرح ہی ہوتے ہیں یعنی دنیوی تعلیمات اُنہوں نے حاصل نہیں کی ہوتیں اُن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے علم دیا جاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی حکمتوں اور اس کے کرشموں سے انتہائی طور پر محظوظ ہوتے ہیں۔اور ہر ایک چیز اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کی ہستی کا زندہ ثبوت ہوتی