خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 253 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 253

خطبات محمود 253 سال 1947ء ضرورت سے زیادہ عرصہ تک ملبہ میں دبی پڑی رہیں۔اس گرنے والی چھت کو جنہوں نے اپنی تھی بیوقوفی اور کمزوری کی وجہ سے ہم قرار دیا اور پھر ہم سمجھ کر یہ خیال کیا کہ ہمیں یہاں سے بھاگ جانا چاہیئے اُن میں سے ایک ایک کا نام ہمارے سامنے پیش کر و۔ان بے وقوفوں کے نزدیک چار ہزار آدمی کو ایک بم فنا کر دیا کرتا ہے۔حالانکہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔پھر فرض کرو وہ ہم ہی تھا تو سوال یہ ہے کہ ہم کتنے آدمیوں کو مار سکتا ہے؟ اور کیا ایک دفعہ گر کر پھٹا ہوا ہم دوبارہ پھٹا کرتا ہے؟ جو بم گر چکا تھا اُس سے یہ بزدل کس طرح مر سکتے تھے۔اُس سے تو جن مکانوں نے گرنا تھا وہ گر گئے ہے اور جن لوگوں نے مرنا تھا وہ مر گئے۔پھر وہ لوگ اس سے ڈر کر کیوں بھاگے؟ ایسے لوگوں کے متعلق ہی سورہ بقرہ کے شروع میں منافقوں کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب بجلی کڑکتی ہے تو وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ڈال لیتے ہیں۔1۔حالانکہ بجلی اُس وقت کڑکتی ہے جب وہ گر چکی ہوتی ہے۔اُس سے مرنے والے مر چکے ہوتے ہیں اور گرنے والے مکان گر چکے ہوتے ہیں۔اُس کی کڑک پیچھے آتی ہے اور وہ گرتی پہلے ہے۔پس قرآن کریم اُن منافقوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے یہ منافق ایسے جاہل ہیں کہ جب بجلی گر چکی ہوتی ہے تو اُس کے بعد وہ اُس کی کڑک سے ڈر کر اپنے کانوں میں اُنگلیاں ڈال لیتے ہیں۔اسی طرح میں ان بھاگنے والوں سے کہتا ہوں۔ارے نادانو ! اگر اُس وقت ہم ہی گرا تھا تو جو ہم گرنا تھا وہ تو گر چکا تھا۔اور جنہوں نے زخمی ہونا تھا وہ تو زخمی ہو گئے تھے۔پھر تم کیوں بھاگ کھڑے ہوئے ؟ سوائے اس کے کہ تم نے اس ذلیل حرکت سے اپنے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگا لیا۔پس میں جماعت کو پھر موقع دیتا ہوں کہ ان بھاگنے والوں کو ایک ایک کر کے پکڑا جائے اور ان کے نام لکھوائے جائیں۔پھر میں افسوس کرتا ہوں منتظمین پر کہ اُنہوں نے بھی فرض شناسی سے کام نہ لیا۔جہاں ہزاروں آدمی جمع ہوں وہاں ان میں بے وقوف بھی ہوتے ہیں ، جاہل بھی ہوتے ہیں ، بھگوڑے بھی ہوتے ہیں ، بُزدل بھی ہوتے ہیں اور ضروری ہوتا ہے کہ حفاظت کا خیال رکھا جائے۔میں پوچھتا ہوں کہ حفاظت قادیان کا محکمہ کس غرض کے لئے ہے؟ کیا بلے لگا کر مسجدوں میں آنے کے لئے ہے یا اس غرض کے لئے ہے کہ کوئی کام بھی کرے؟ اُن کا فرض ہے کہ جب کوئی اجتماع ہو تو اس کے چاروں طرف اپنے والنٹیئر ز VOLUNTEERS) کھڑے کر دیں۔رات کے وقت پہرہ دینا