خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 129

خطبات محمود 129 سال 1947ء منشاء ہے۔لیکن جو لوگ اس میعاد کے اندر اپنے وعدے نہ بھجوائیں گے ان سے جائیداد کا 1/2 فیصدی اور ماہوار آمد کا نصف لیا جائے گا کیونکہ واقفین کو غیر واقفین پر فضیلت حاصل ہے۔بعض لوگوں کو وقف جائیداد یا وقف آمد کے متعلق غلطی لگی ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم صرف ایک دفعہ ہر سال ایک ماہ کی آمد یا جائیداد کا ایک فیصدی لیا کریں گے۔یہ بات صحیح نہیں۔یہ بات ضرورت پر مبنی ہے۔ہوسکتا ہے کہ اگلے سال ہمیں ضرورت ہی نہ پڑے اور ہم کچھ نہ مانگیں۔اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگلے سال ایک فیصدی کی بجائے ہم دو فیصدی یا تین فیصدی یا 1/2 فیصدی یا 1/4 فیصدی جیسے حالات ہوں گے مانگ لیں۔یہ مطالبہ تو حالات کی بناء پر ہوگا۔ہم یہ نہیں چاہتے کہ یکدم جماعت پر نا قابل برداشت بوجھ پڑے بلکہ ہم چاہتے ہیں ہمارے لئے آئندہ پھر لینے کا راستہ کھلا رہے۔کہتے ہیں کسی کی مرغی ہر روز سونے کا ایک انڈہ دیتی تھی۔اس نے خیال کیا کہ اگر میں اسے خوب دانہ وغیرہ کھلاؤں تو شاید یہ دو انڈے ہر روز دے دیا کرے۔اس نے مرغی کو پکڑ کر زبردستی دانہ وغیرہ اس کے منہ میں ٹھونسا لیکن زیادہ کھا جانے کی وجہ سے مرغی مرگئی۔عقلمند انسان کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ ایسے طور پر قربانی کا مطالبہ کرے کہ اگلے سال پھر لوگ قربانی کرنے کے قابل ہو جائیں۔مجھے عورتوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنے زیور بیچ کر بھی یہ رقم پوری کرنے کو تیار ہیں۔میں نے ان کو جواب دیا ہے کہ تم بھی اپنے حصہ کے مطابق قربانی کرو۔لیکن عام رقم کے پورا کرنے کے لئے یہ بوجھ تم پر نہیں ڈالا جا سکتا۔مرد پہلے ہیں اور تم بعد میں ہو۔پہلا قدم مردوں کے لئے ہے اور دوسرا قدم تمہارے لئے۔چونکہ مردوں کو دُہری جائیداد ملتی ہے اس لئے دُہری قربانی کا بار بھی ان پر پڑنا چاہیئے۔باپ کے ورثہ میں دو روپے بھائی کو اور ایک روپیہ بہن کو ملتا ہے۔اس لئے چندے کے وقت بھی بھائی کو آگے آنا چاہئیے نہ کہ بہن کو۔انگلستان میں یہ رواج ہے وہ عزت کے ہر کام میں عورتوں کو پہلے رکھتے ہیں۔ہر عزت کے موقع پر وہ کہیں گے Ladies First بیگمات پہلے چلیں۔اگر کمرے میں داخل ہونا ہو تو کہیں گے Ladies First۔کھانے پر بیٹھیں گے تو کہیں گے Ladies First۔غرض ہر کام میں وہ عورتوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔اس بارہ ایک لطیفہ مشہور ہے کہ ایک انگریز اپنی بیوی اور سالی کو لے کر رات کو سینما دیکھنے گیا۔جب واپس