خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 650 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 650

*1946 650 خطبات محمود ایک ہفتہ کے لئے بھی کافی نہیں ہو سکتا۔مگر وہ بیچارے جس طرح بھی ہو سکتا ہے اسی ایک ہفتہ کے لئے بھی ناکافی خرچ سے مہینہ بھر گزارہ کرتے ہیں اور اس بارہ میں ان کو کئی قسم کی تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔بلکہ بعض کو فاقوں تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔مگر وہ ان ساری باتوں کی پروانہ کرتے ہوئے اپنے اپنے کام کو نہایت خوبی سے سر انجام دیتے چلے جارہے ہیں۔ان کے گزارے کا یوں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یورپ میں سب ملکوں سے غریب ملک روس ہے یا اس کے ساتھ جو متحدہ علاقے ہیں۔مگر وہاں ایک انسان تین پاؤنڈ فی ہفتہ کماتا ہے یعنی بارہ پونڈ ماہوار۔فرانس اور انگلستان کا معیار اس سے بہت بلند ہے وہاں کا مز دور چار پونڈ سے لے کر آٹھ پونڈ تک فی ہفتہ کماتا ہے۔اور امریکہ میں تو اس سے بھی زیادہ ہے۔مگر فرانس اور انگلستان کو ہی لے لو وہاں کے مزدور کی کمائی قریباً سترہ پونڈ سے لے کر چو نیتس پونڈ تک ماہوار بنتی ہے۔مگر ہم اپنے مبلغین کو انگلستان اور دوسری جگہوں میں زیادہ سے زیادہ چھ پونڈ ماہوار گزارہ دیتے ہیں اور بعض ایسی جگہوں کے مبلغین کو جہاں جنگ کے اثرات کی وجہ سے ہر قسم کی چیزیں نہایت گراں ہیں آٹھ پونڈ سے کچھ زائد بھی دے دیتے ہیں۔لیکن وہ خرچ جو ہم ان کو زائد دیتے ہیں وہ بھی عموماً ایسا ہی ہوتا ہے کہ اُن کے رہائشی مکان کے کرایہ، تبلیغی مکان کے کرایہ یا ٹریکٹوں وغیرہ کی چھپوائی اور ریل وغیرہ کے کرایہ کے لئے دے دیا۔ویسے ان کے اپنے گزارہ کے لئے کچھ زائد نہیں دیا جاتا۔گویا ہم اُن کو وہاں کے ادنی مزدوروں سے بھی کم خرچ دیتے ہیں اور اس خرچ سے ہمارے مبلغین نہایت تنگی سے گزارہ کرتے ہیں۔ذرا غور تو کرو کہ اُن ممالک میں جہاں کا ایک مزدور سترہ پونڈ سے چو نیس پونڈ تک ماہوار کماتا ہے وہاں ایک مبلغ چھ پونڈ ماہوار گزارہ پا کر کس طرح گزر کرتا ہو گا اور اس کے ساتھ یہ امر بھی ہے کہ اُسے اعلیٰ سے اعلیٰ سوسائٹی میں ملنا پڑتا ہے۔بہر حال وہ جس طرح ہو سکتا ہے اسی رقم سے اپنے تمام اخراجات کو پورا کرتا ہے۔اس کے لئے اُس کو کئی قسم کی مشکلات بھی پیش آتی ہیں مگر وہ ان کا مقابلہ کرتا چلا جاتا ہے۔مگر ان تمام باتوں کے باوجود بھی تحریک جدید کے اخراجات بڑھتے جاتے ہیں اور ان کے مقابلے میں آمد کم ہوتی جاتی ہے۔مثلاً ایک چیز یہ ہے کہ اب جبکہ ہم اپنے مبلغین کو باہر کے ممالک میں بھیج رہے ہیں اس طرح کچھ