خطبات محمود (جلد 27) — Page 633
*1946 633 44 خطبات محمود مصیبت زدگانِ بہار کی امداد کے لئے احمدی ڈاکٹر اپنے آپ کو پیش کریں تشهد ) فرمودہ 6دسمبر 1946ء) تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” دوستوں کو معلوم ہے کہ بہار کے مصیبت زدگان کی مدد اور خبر گیری کے لئے جماعت احمدیہ کا ایک وفد بھی بہار گیا ہوا ہے۔اس میں دو احمدی ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کی تھیں جو اس وقت بہار کے مختلف علاقوں میں بیماروں کا علاج کر رہے ہیں۔لیکن جہاں تک خبروں سے معلوم ہوتا ہے اس علاقہ میں اس قدر زیادہ تباہی مچائی گئی ہے کہ صرف چند ڈاکٹر صحیح طور پر بیماروں اور زخمیوں کے علاج اور دیکھ بھال کا کام نہیں کر سکتے بلکہ وہاں بیسیوں اور سینکڑوں ڈاکٹروں کی ضرورت ہو گی۔دوسرے مسلمانوں کی طرف سے بیماروں اور زخمیوں کے لئے جو انتظام کیا گیا ہے اور جو وفد بھیجا گیا ہے اس میں بالعموم ڈاکٹری کے طالب علم یا کمپونڈر وغیرہ شامل ہیں۔تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹر بہت کم ہیں۔اس لئے جو لوگ زیادہ مریض اور زخمی ہیں اُن کے علاج میں دقت اور مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔مجھے آج ہی وہاں کے ایک احمدی کارکن سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ زخمی اتنی زیادہ تعداد میں ہیں کہ ان کے علاج معالجہ کی کوئی صورت نظر نہیں آتی اور جب تک مزید ڈاکٹر وہاں نہیں پہنچتے اس کام کو سر انجام دینا بہت مشکل ہے۔پس میں جماعت کو تحریک کرتا ہوں ( خطبہ تو شاید دیر سے تیار ہو کر اخبار میں