خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 462 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 462

*1946 462 خطبات محمود بنالے تو دس پندرہ سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت ایسے مقام پر کھڑی ہو جائے گی کہ دنیا اس کے مقابلہ سے عاجز آجائے گی۔میں نے بار بار مختلف مواقع پر اس تحریک کی طرف جماعت کو توجہ دلائی لیکن تم میں سے اکثر لوگوں نے ایک کان سے سنا اور دوسرے کان سے نکال دیا۔جیسے چکنا گھڑا ہوتا ہے کہ اس پر پانی کوئی اثر نہیں کرتا اسی طرح میری تحریک بھی ان پر کوئی اثر نہ کر سکی۔انہوں نے میری تحریک کو سنا اور اُٹھ کر گھروں کو چلے گئے۔کتنا افسوس کا مقام ہے کہ تمہارا یہ اپنا فرض تھا کہ تم تبلیغ کرتے لیکن تم نے اس اہم فریضہ کو فراموش کر دیا اور میں تمہیں بار بار یاد دہانی کراتا ہوں لیکن تم پھر بھی اسے بھلانے کی کوشش کرتے ہو۔یہ حالت اچھی نہیں۔آخر تمہارے دلوں میں کیا چیز ہے جس پر تم خوش ہو رہے ہو۔اور تمہارے دل کس بات پر مطمئن ہیں تا میں بھی اُسے سمجھ سکوں۔آخر صحابہ نے کونسا جرم کیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے انہیں اس وقت تک کامیاب نہیں کیا جب تک انہوں نے اپنی جان، مال اور عزت خدا تعالیٰ کے رستے میں قربان نہیں کر دیئے۔کیا خدا تعالیٰ سے تمہاری رشتہ داری ہے کہ وہ باوجود تمہارے بخل کے تمہاری منتیں کرے گا کہ میری جنت میں ضرور داخل ہو جاؤ ؟ اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے تمہارے استقبال کے لئے دوڑے چلے آتے ہوں ؟ تمہاری موجودہ حالت یقیناً خطرہ سے خالی نہیں۔تمہیں اپنے نفس کے متعلق فکر کرنی چاہئے۔میں سمجھتا ہوں کہ تمہاری حالت تو دوسرے لوگوں سے بھی بدتر ہے۔جو احمدیت میں داخل نہیں ہوئے اُن کو تو نور نظر بھی نہیں آیا۔تم نے نور دیکھا لیکن اس کی قدر نہ کی۔انہوں نے جو کچھ کمایا وہ اپنے نفس پر خرچ کر لیا لیکن تم نے ادھوری قربانی کی۔تمہیں نہ خدا ہی ملا اور نہ دنیا ہی ملی۔اللہ تعالیٰ ادھوری قربانیوں سے راضی نہیں ہوتا۔اس کے فضلوں کو جذب کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان ہر رنگ میں قربانی کرنے سے دریغ نہ کرے۔میں نے کتنی دفعہ تمہیں کہا ہے کہ آگے آؤ اور اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کرو۔لیکن تم میں سے اکثر نے اپنا قدم پیچھے کھینچا۔کتنے آدمی ہیں جو آگے آئے ؟ لاکھوں کی جماعت میں سے چند سو آدمیوں کا اپنے آپ کو پیش کرنا۔جماعت کے لئے باعث فخر نہیں ہو سکتا۔پھر میں نے یہ تحریک کی تھی کہ قادیان کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ سال میں سے ایک مہینہ تبلیغ کے لئے وقف کریں۔قادیان