خطبات محمود (جلد 27) — Page 409
*1946 409 خطبات محمود نظارہ کیسا ہے۔جس طرح جشن کی موت اپنے اندر ایک نظارے کا سامان رکھتی ہے اسی طرح بچوں کے لئے یہ اجتماعی عبادت بھی ایک تماشہ کا رنگ رکھتی ہے اور وہ ماں باپ کی نقل کرتے ہیں اور ماں باپ کے دلوں میں ان کے لئے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ یہ کمزور ہو جائیں گے۔اگر ان کے دلوں میں ایمان ہو تو یقینی طور پر ان کے دلوں میں غریبوں کے بچوں کے لئے ضرور یہ احساس پیدا ہو گا کہ ہمیں ان کی کمزوری کا بھی احساس کرنا چاہیئے۔اس بات کا ثبوت کہ ان کو ضرور غرباء کی تکالیف کا بھی احساس ہو جاتا ہے یہ ہے کہ اسلام سب سے پہلا مذہب ہے جس نے راشن سسٹم (Ration-System) جاری کیا ہے اور اسلام پہلا مذہب ہے جس نے رعایا کے کھانے اور رہائش کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرایا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ جس رنگ میں اسلام نے روزے رکھنے کا حکم دیا ہے کسی اور مذہب میں اس رنگ میں حکم نہیں پایا جاتا۔جس قسم کا فاقہ اسلام میں کیا جاتا ہے کسی اور مذہب میں نہیں کیا جاتا۔اسلام نے اپنے ابتدائی ایام سے ہی راشننگ کو جاری کر دیا۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ہر مسلمان کے کھانے اور رہائش کی ذمہ دار حکومت تھی۔بعض نادان ایسے موقع پر اعتراض کیا کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی ال نیم کے زمانہ سے ہی کیوں راشن کا طریق جاری نہ ہوا؟ یہ نادان نہیں جانتے کہ راشن کا طریق جاری کرنا سرمایہ دار حکومت کا کام ہے اور رسول کریم صلی الی یکم کی وفات تک تو حکومت کے پاس کوئی سرمایہ ہی نہ تھا۔اس لئے اس وقت تک راشن کا طریق ہی جاری نہ ہو سکتا تھا۔لیکن بعد میں جب فراخی کے سامان پیدا ہو گئے اور غیر ملک عرب کی حکومت کے تابع ہو گئے اور روپیہ اور غلہ کی فراوانی ہوئی تب حکومت اس قابل ہو گئی کہ وہ راشن کے طریق کو جاری کر سکے۔پس حضرت عمرؓ نے یہ طریق جاری کر دیا۔بات یہ ہے کہ راشن اُس وقت مقرر کیا جا سکتا ہے جب ملک کے پاس ہر ایک کو غذا دینے کا سامان ہو یا پھر خاص قحط اور جنگوں کی مجبوریوں کے وقت اس کا انتظام کیا جاتا ہے جیسا کہ اس زمانہ میں جنگ کی وجہ سے تمام ملکوں میں راشن سسٹم جاری کیا گیا ہے۔رسول کریم صلی الی یم کے زمانہ میں چونکہ حکومت کے پاس کافی سرمایہ یا غلہ نہ تھا؟ آپ نے عام طور پر راشننگ کا طریق جاری نہیں کیا لیکن تنگی کی خاص حالتوں میں آپ نے بھی اس طریق کو جاری کیا ہے۔