خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 582 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 582

*1946 582 41 خطبات محمود مسلمانوں کو فتنہ و فساد سے بچنا چاہئے ) فرمودہ 8 نومبر 1946ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میری طبیعت تو چند روز سے علیل ہے لیکن میں اپنے نفس پر جبر کر کے جمعہ پڑھانے کے لئے آگیا ہوں۔مجھے کئی دنوں سے پچپش کی تکلیف ہے۔یوں اسے پورے طور پر پیچش بھی نہیں کہا جاسکتا بلکہ وہ ایک نئی طرز کی بیماری معلوم ہوتی ہے اور عام طور پر دوسرے لوگ بھی شکایت کرتے ہیں کہ انہیں یہ تکلیف ہے۔معلوم ہوتا ہے یہ تکلیف وبائی رنگ اختیار کر گئی ہے۔پیچش میں تو انسان کو جلدی جلدی اجابتیں ہوتی ہیں مگر اس مرض میں گلے سے لے کر انتڑیوں تیک تمام جگہ زخمی اور ماؤف معلوم ہوتی ہے۔پیٹ میں درد کے دورے اٹھتے ہیں اور معدہ میں تشنج ہوتا ہے۔غرض یہ ایک نئی قسم کی مرض ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عام طور پر پھیل رہی ہے کیونکہ پچھلے دنوں آٹھ دس دوستوں کی طرف سے متواتر یہ اطلاع آئی ہے کہ انہیں پیٹ درد اور انتڑیوں کی خرابی کی تکلیف ہے۔میں نے یہ ذکر اس لئے کیا ہے کہ وبائی امراض کا اگر قبل از وقت خیال رکھا جائے تو ان سے بچنے کا موقع مل جاتا ہے۔دوسرے وہ دوست جن کو خدا تعالیٰ نے اس مرض سے محفوظ رکھا ہوا ہے انہیں چاہئے کہ وہ آجکل غذا میں پر ہیز رکھیں اور زیادہ تر نرم غذا استعمال کریں۔اسی طرح جو استعمال کر سکتے ہوں وہ روزانہ سبوس اسپغول، شربت بنفشہ سے پھانک لیا کریں۔اس سے انتڑیاں صاف ہوتی ہیں اور درد سے افاقہ رہتا ہے۔در حقیقت یہ نزلہ کی علامت ہے جو معدہ پر گرتا ہے اور نزلہ میں