خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 499 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 499

*1946 499 خطبات محمود سامان اس نے پیدا کئے ہیں۔اور دوسری ضمیر جیسا کہ میں نے بتایا ہے قرآن کریم کی طرف ہے کہ تم جب بھی بولو تو تمہاری زبانوں سے قرآن کریم جاری ہو اور تم جب لکھو تو تمہاری قلموں سے قرآن کریم جاری ہو اور تمہارے خیالات اور تمہارے جذبات اور تمہاری خواہشات سب قرآن کریم کے ماتحت ہوں۔جب تک تمہاری زبانوں سے قرآن کریم نہیں بولے گا اور تمہاری قلموں سے قرآن کریم نہیں نکلے گا اُس وقت تک تم کامیاب نہیں ہو سکتے اور دنیا تمہارے ذریعہ ہدایت نہیں پاسکتی۔تیسری ضمیر رسول کریم صلی ال نیم کی طرف پھر سکتی ہے کہ بہت برکتوں والا وہ خدا ہے جس نے فرقان کے نازل کرنے کے لئے ایسے انسان کو چنا جس کا ظاہر و باطن ایک ہے اور جو تمام دنیا کے لئے مثال اور نمونہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اُسے اِس لئے چنا تا کہ وہ دنیا کے لئے نذیر بن جائے۔اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ یہ تین وجو د ہی نذیر ہو سکتے ہیں۔جب تک تمہارا روئے سخن سب دنیا کی طرف نہ ہو اُس وقت تک تک تم نذیر نہیں بن سکتے۔جب تک قرآن کریم تمہاری زبانوں سے جاری نہ ہو اُس وقت تک تم نذیر نہیں بن سکتے۔جب تک کہ قرآن کریم تمہاری قلموں سے جاری نہ ہو اس وقت تک تم نذیر نہیں بن سکتے۔اور اس تیسری ضمیر کے معنی یہ ہیں تا کہ رسول کریم صلی الی یہ ساری دنیا کے لئے نذیر بن جائیں۔جب تک ہر شخص تم میں سے چھوٹا الله سة الله سة محمد ( صلی ا م ) نہیں بن جاتا تم نذیر نہیں ہو سکتے۔جب تک تم اس مقام پر کھڑے نہیں ہوتے کہ جب تم کو کوئی دیکھے تو وہ رسول کریم صلی ا کرم کی تصویر کو دیکھ لے اُس وقت تک تم نذیر نہیں بن سکتے۔تصویر کو دیکھ کر انسان اُس کے معائب 11 اور محاسن معلوم کر سکتا ہے۔اُس کی آنکھیں چھوٹی ہیں یا بڑی، اُس کا سر چھوٹا ہے یا بڑا۔اگر کوئی شخص تصویر کو دیکھ کر یہ کہے کہ اُس کا سر چھوٹا ہے تو اُس وقت تم یہ نہیں کہو گے کہ تم یہ اعتراض کیوں کرتے ہو۔یہ تو تصویر ہے اصل نہیں۔اگر تم یہ جواب دو گے تو ہر شخص تمہیں پاگل سمجھے گا کیونکہ تصویر اصل انسان کا انعکاس ہوتا ہے۔اس لئے اگر تم صحیح طور پر رسول کریم صلی الم کی تصویر نہیں بنتے تو باقی دنیا کو تم اعتراض کرنے کا موقع دیتے ہو۔پس جب تک تم چھوٹے محمد (صلی لیکر نہیں بن جاتے اُس وقت تک تم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اور جب تم اپنی زندگیاں رسول کریم صلی اللہ جیسی بنا لو گے تو تم تم رسول بنالو الله