خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 495 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 495

*1946 495 خطبات محمود ہو، خوبیوں اور اُس کی صفات کو تمام دنیا کے سامنے پیش کرو۔دنیا کے کاموں کے لئے اللہ تعالیٰ خود لڑنے کے لئے نہیں اترا کر تا بلکہ اس کے بندے ہی کام کیا کرتے ہیں۔پس لِيَكُونَ لِلْعَلَمِيْنَ نذیرا تبھی ثابت ہو سکتا ہے جبکہ تمام دنیا کو اس کا پیغام پہنچ جائے اور دنیا کے لوگ جو اللہ تعالیٰ سے بہت دور جاچکے ہیں پھر اس کے اطاعت گزار بندے بن جائیں۔لیکن اگر تم کو تاہی کرتے و، شستی دکھاتے ہو اور ہر ایک قوم میں سے کھینچ کھینچ کر لو گوں کو اسلام میں داخل نہیں کرتے تو تم اپنے اوقات کو ضائع کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ کی بات کو جھوٹا ثابت کرتے ہو۔رسول کریم صلی یکی کے صحابہ نے جب یہ کہا کہ قرآن کریم تمام دنیا کے لئے ہے اور رسول کریم صلی یی کم تمام قوموں کی طرف آئے ہیں اور آپ کی بعثت تمام دنیا کے لئے ہے تو صحابہ نے جو کچھ کہا اُسے سچ کر دکھایا۔کیا تم نے بھی جس بات کا تمہیں دعویٰ ہے اسے سچا کر دکھایا ہے ؟ میں یہ مانتا ہوں کہ مسلمانوں میں اور عیسائیوں میں تبلیغ ہو رہی ہے لیکن ہندو، بدھ اور زرتشتی لوگوں میں تبلیغ بالکل نہیں۔اور ہماری تبلیغ ان کو نہیں پہنچ رہی اور بغیر تبلیغ کے اسلام پھیل نہیں سکتا۔ہمارا خدا ہمارے عملوں سے دیکھا جائے گا۔لیکن جو چیز ہمارے عملوں سے ظاہر ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ ہم اسے صرف مسلمانوں کا اور عیسائیوں کا خدا سمجھتے ہیں۔اسی لئے تو ہماری تبلیغ مسلمانوں اور عیسائیوں تک محدود ہے۔اگر کوئی ایک فرد بھی ایسا ہے جسے تم اللہ تعالیٰ کا پیغام نہیں پہنچاتے اور خدا تعالیٰ کے خطاب سے اسے باہر سمجھتے ہو تو تم اللہ تعالیٰ کو لِيَكُوْنَ لِلْعَلَمِيْنَ نَذِيرًا نہیں سمجھتے۔بے شک غفلت اور کو تا ہی تمہاری ہے لیکن الزام اللہ تعالیٰ پر آئے گا۔اگر کسی امیر کے گھر میں پچاس ساٹھ نوکر ہوں تو ایسی حالت میں مالک مکان خود کام نہیں کیا کرتا بلکہ نوکروں سے کام کروایا کرتا ہے۔فرض کرو اگر اس امیر کے گھر میں کوئی مہمان آجائے اور نو کر اُس کی صحیح طور پر مہمان نوازی نہ کریں تو مہمان یہ نہیں کہے گا کہ نوکروں نے مجھ سے اچھا سلوک نہیں کیا بلکہ وہ یہی کہے گا کہ مالک بڑا بد اخلاق ہے اور بخیل آدمی ہے۔کوئی غیر تسلی یافتہ حالت میں جانے والا مہمان یہ نہیں کہے گا کہ نوکروں کی خرابی کی وجہ سے مجھے تکلیف ہوئی بلکہ وہ یہی کہے گا کہ مالک بڑا پاجی 10 آدمی ہے۔اس نے کوئی توجہ نہیں کی۔تو جب اللہ تعالیٰ نے کہا لِيَكُونَ لِلْعَلَمِيْنَ نَذِيرًا کہ میں تمام دنیا کو ہو شیار اور خبر دار کرنا چاہتا ہوں تو یہ کام اللہ تعالیٰ خود نہیں