خطبات محمود (جلد 27) — Page 481
*1946 481 خطبات محمود اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو صداقت کے قبول کرنے کی توفیق دی اور ہدایت کے قبول کرنے اور اس پر فخر کرنے کا آپ کو موقع ملا۔کیا آپ کے دل میں یہ خیال نہیں آتا کہ اس وقت لوگ اپنی جانوں کو اللہ تعالیٰ کے رستے میں قربان کرنے سے دریغ کر رہے ہیں۔اس لئے ہمارے لئے عزت حاصل کرنے کا خاص موقع ہے اور آپ لوگ یہ سوچ کر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آئیں اور اپنی جانوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کریں؟ لوگ روپیہ جمع کر رہے ہیں۔آپ لوگ آگے بڑھیں اور اپنے مالوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں؟ اے عزیزو! یہ خاص موقع ہے۔ایسا موقع صدیوں میں کہیں میسر آتا ہے۔پس آپ اس موقع کو ضائع مت کرو۔اپنے اندر نیا ایمان اور نیا جوش پیدا کرو۔جس وقت دوسرے لوگ کام نہ کر رہے ہوں ایسے وقت میں کسی شخص کا چھوٹا سا کام بھی بہت بڑی قیمت پا جاتا ہے۔باقی دنیا دین سے غافل ہے اور دین سے بیزاری کا اظہار کر رہی ہے۔یہ ثواب کے مواقع اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے پیدا کئے ہیں۔تم کو کیا معلوم ہے کہ کل ہی ایمان کی رو چل جائے اور تم سے زیادہ قربانیاں کرنے والے آجائیں۔پس اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو اور جانی اور مالی قربانیوں کے کرنے میں بخل سے کام نہ لو۔تاکہ تمہارا نام اللہ تعالیٰ کے جانباز سپاہیوں میں لکھا جائے اور بھگوڑوں اور پیچھے رہنے والوں میں تمہارا نام نہ لکھا جائے۔“ (الفضل9 اکتوبر 1946ء) 1: الماعون: 5 2 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 340،339 مطبوعہ مصر 1936ء 3 بلید کند ذهن :4 بخاری کتاب الرقاق باب التَّوَاضُع : سَمْعَت فَعَلَهُ رِيَاءَ وَ سَمْعَةٌ : اس نے یہ کام لوگوں کو دکھانے سنانے کے لئے کیا۔:6 بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله صلى العالم 7: الانعام: 63 8: اسد الغابة جلد 2 صفحہ 95۔مطبوعہ ریاض1285ھ