خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 471 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 471

*1946 471 خطبات محمود تم ان کے مثیل ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ تم ان انبیاء کی جماعتوں کی ہتک کر رہے ہو۔کیونکہ ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم پہلے انبیاء کی جماعتوں کے مثیل ہیں۔اور اگر ہم قربانی کا ادنی معیار قائم کرتے ہیں تو ہم دوسرے انبیاء کی جماعتوں کے متعلق دوسرے لفظوں میں یہ اقرار کرتے ہیں کہ وہ بھی اسی قسم کی قربانیاں کرنے والے تھے۔اس لحاظ سے ہم ان جماعتوں کی ہتک کرنے والے ہیں۔ہمارا موجودہ لوگوں سے اپنی قربانیوں کا مقابلہ کرنا بے وقوفی ہے۔کیونکہ یہ لوگ تو وہ ہیں جو انبیاء کے سینکڑوں سال بعد آئے اور اب وہ گر اوٹ اور تنزل کے بعد نئی شکل اختیار کر چکے ہیں۔کیا تم نے کبھی خیال کیا ہے کہ صحابہ کی زندگیاں اسی طرح گزرتی تھیں جس طرح آج تمہاری زندگیاں گزر رہی ہیں ؟ کیا صحابہ اسی رنگ میں قربانیاں کیا کرتے تھے جس رنگ میں آج تم قربانیاں کر رہے ہو ؟ کیا صحابہ دین کے لئے اتنا ہی وقت خرچ کرتے تھے جتنا تم آج خرچ کر رہے ہو ؟ کیا صحابہ کی مالی قربانیاں اسی طرح کی تھیں جیسی تمہاری ہیں ؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں بلکہ اُن کی قربانیاں تم سے سینکڑوں گنا بلکہ ہزاروں گنا بڑھ کر تھیں۔تو پھر تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ ہم صحابہ کے مثیل ہیں۔ہماری جماعت زیادہ سے زیادہ یہی کہے گی کہ کیا کیا جائے۔ہم نے روٹی بھی تو کھانی ہے۔لیکن مجھے کوئی بتائے کہ کیا صحابہ کے ساتھ پیٹ نہ تھے ؟ کیا صحابہ روٹی نہ کھاتے تھے ؟ ہماری جماعت یہ بھی کہہ سکتی ہے کہ ہمارے بیوی بچے ہیں اُن کا پالنا بھی ہمارا فرض ہے۔لیکن میں تم سے یہ پوچھتا ہوں۔کیا صحابہ نے شادیاں نہ کی تھیں ؟ کیا ان کا کوئی بیوی بچہ نہ تھا؟ کیا ان کی اولاد نہ تھی؟ اگر صحابہ کی بیویاں بھی تھیں اور بچے بھی تھے اور اس کے باوجود انہوں نے قربانیوں کی مثال قائم کر دی۔تو تمہارے لئے تمہاری بیویاں اور بچے کیوں روک بن گئے ؟ کیا تم خدا تعالیٰ کے سامنے یہی جواب دو گے کہ ہمارے بیوی اور بچے تھے اس لئے ہم جانی اور مالی قربانیوں میں حصہ نہ لے سکے ؟ اور کیا تم سمجھتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا یہ جواب قبول کر لے گا؟ وہ تمہارے اس جواب کو تمہارے منہ پر مارے گا اور کہے گا کہ کیا محمد رسول اللہ صلی علی ایم کے ساتھیوں کے بیوی بچے نہ تھے جب وہ اُن کے رستے میں روک نہ بنے تو تمہارے لئے کیونکر روک بن گئے۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ صحابہ تجارت کرتے تھے