خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 35 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 35

$1946 35 خطبات محمود عورتوں نے قربانی کا نہایت اعلیٰ نمونہ پیش کیا ہے۔گو حساب نہ جاننے کی وجہ سے ان سے بعض غلطیاں ہوئیں لیکن ان کا مجھے وقت پر پتہ لگ گیا اور میں نے ان غلطیوں کو دور کرنے کے متعلق ہدایات دے دیں۔جن کے مطابق انہوں نے نہایت تن دہی اور محنت سے کام کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ جو روح ہماری عورتوں نے دکھائی ہے اگر وہی روح ہمارے مر دوں کے اندر کام کرنے لگ جائے تو ہمارا غلبہ سو سال پہلے آجائے۔اگر مردوں میں بھی وہی دیوانگی اور وہی جنون پیدا ہو جائے جس کا عورتوں نے اس موقع پر مظاہرہ کیا ہے تو ہماری فتح کا دن بہت ہی قریب آجائے۔عورتوں نے اس دیوانگی سے کام کیا ہے کہ ان میں سے بعض کی شکلیں تک پہچانی نہیں جاتیں۔انہوں نے کھانے کی پروا نہیں کی، انہوں نے سونے کی پروا نہیں کی، انہوں نے آرام کی پروا نہیں کی اور ایسی محنت سے کام کیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں ان میں سے کسی کا تین سیر ، کسی کا چار سیر اور کسی کا پانچ سیر وزن کم ہو گیا ہے۔مگر مردوں نے عورتوں کے مقابل پر بہت کم کام کیا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ بہت ہی ذلیل کام کیا ہے۔اور دفتر امور عامہ نے تو ایسے رنگ میں کام کیا ہے کہ گویا اس نے سلسلہ سے کوئی پرانی دشمنی نکالی ہے۔ایک ہی کام کے متعلق محلہ کے پریذیڈنٹوں کو ، خدام الاحمدیہ کے زعماء کو اور لجنہ اماء اللہ کو بلا سوچے سمجھے اندھا دھند چٹھیاں لکھی گئیں اور اس سے گڑ بڑ پید اہو گئی۔پھر عملی کام کی طرف کوئی توجہ نہیں کی گئی۔اگر دفتر امور عامہ صحیح طور پر کام کرتا تو میرے نزدیک پندرہ سو ووٹ نیا بن سکتا تھا جو سستی کی وجہ سے نہیں بنایا گیا۔اور پھر ایک کافی تعداد ایسے ناموں کی بھی ہے جو بالکل غلط طور پر چھپے ہیں۔قادیان میں چار ہزار آٹھ سو ووٹوں میں سے تین ہزار چھ سو ووٹ گزرا ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ بارہ سو ووٹ ایسے ہیں جو ر دی گئے ہیں۔مجھے قادیان کے چار ہزار آٹھ سو ووٹ بتائے گئے تھے اور میرا اندازہ پانچ ساڑھے پانچ ہزار کا تھا لیکن میں نے سمجھا کہ چار ہزار آٹھ سو ووٹ مجھے اس لحاظ سے بتائے گئے ہیں کہ فوجیوں کے ووٹ اس کے علاوہ ہیں۔اس وجہ سے مجھے گریدنے کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔اگر مجھے معلوم ہوتا کہ فوجیوں کے ووٹ بھی اس چار ہزار آٹھ سو میں شامل ہیں تو میں ووٹوں کی کمی کی وجہ دریافت کرتا۔میرے نزدیک قادیان میں چھ ہزار کے قریب ووٹ تھے جس میں سے چار ہزار آٹھ سو ووٹ بنوایا گیا اور