خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 403 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 403

*1946 403 خطبات محمود چمٹے رہیں گے تو دلوں میں بغض زیادہ پیدا ہو گا۔لیکن اگر ڈچ حکومت انڈو نیشیا والوں سے صلح کر لے اور ان کے مطالبات مان لے تو یہ اس کی تقویت کا موجب ہو گا۔اس کی کمزوری کا موجب نہ ہو گا کیونکہ پرانے تعلقات کی وجہ سے یقیناً انڈو نیشیا کی حکومت سب سے زیادہ ہالینڈ کے ساتھ تعلق رکھے گی اور اپنے طبعی ذرائع کی فراوانی کی وجہ سے جب طاقت پکڑے گی تو یقیناً ہالینڈ کی مدد پر اُسی طرح تیار رہے گی جس طرح امریکہ انگلستان کی مدد کے لئے تیار رہتا ہے۔غرض ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں میں اِس سوال کو زندہ رکھے تاوقتیکہ جاو اسماٹر اوالوں کے مطالبات مان لئے جائیں۔گو ہمیں سیاسی معاملات سے دلچسپی نہیں بلکہ ہمیں مذہبی تبلیغ سے دلچسپی ہے لیکن جہاں اسلام کے مستقبل کا سوال ہو اور ہمارے تبلیغی کاموں میں کوئی نقص نہ پڑے تو ہم اس صورت میں اپنی ہر ممکن کوشش صرف کریں گے۔اور جیسے جیسے ضرورت محسوس ہو گی اپنی کوششوں کو وسیع کرتے جائیں گے۔ہمیں جاوا سماٹر اسے اس لئے بھی دلچسپی ہے کہ ایشیائی ممالک میں سے ہندوستان سے باہر سب سے زیادہ تبلیغ جاوا سماٹرا میں ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں کافی تعداد میں جماعت موجود ہے اور ان لوگوں کے ہم سے بہت اچھے تعلقات قائم ہو چکے ہیں۔بیرونی ممالک میں سے تعلیم کے لئے سب سے زیادہ طالب علم جاوا سماٹر اسے آئے تھے۔لڑائی سے قبل سماٹرا کے ہیں پچھیں طالب علم ایک وقت میں قادیان میں پڑھتے تھے۔اس وجہ سے بھی ہماری خاص ہمدردی جاوا سماٹرا کے ساتھ ہے۔اگر عرب سے ہماری خاص ہمدردی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اسلام عربوں سے سیکھا ہے۔اور اگر انڈونیشیا والوں سے ہماری خاص ہمدردی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کے بعد یہ علاقہ احمدیت کے قبول کرنے میں اول نمبر پر ہے۔اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ اس ملک کی آزادی کے لئے جو کوشش کر سکتے ہیں کریں۔اس کا ذریعہ یہی ہے کہ جماعت اپنے اخباروں اور رسالوں میں ان کی آزادی کی آواز اٹھاتی رہے اور دوسرے مسلمانوں میں بھی ان کے متعلق ہمدردی کے جذبات پیدا کرے۔اس وقت حالت یہ ہے کہ ڈچ حکومت مغربی ممالک کی مدد لے کر جاوا سماٹرا کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔اگر وہ اپنے اس ارادہ میں کامیاب ہو سکی تو یہ چھ سات کروڑ مسلمان بھی غلامی کی زنجیروں میں پھنس جائیں گے۔اور اگر