خطبات محمود (جلد 27)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 706

خطبات محمود (جلد 27) — Page 404

*1946 404 خطبات محمود ہماری جماعت ان کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی تو جماعت کا یہ پہلا قدم ہو گا جو اسلام کی (الفضل 27 اگست 1946ء) سیاسی مضبوطی کا موجب ہو گا۔“ 1 الحجر: 3 2 موسل: اناج کوٹنے کا آلہ 3: انام (Annam): ہند چینی کی ایک سابق ریاست۔اس کا 800 میل لمبا ساحل بحیرہ چین پر واقع ہے۔یہاں چین کی حکومت 1418ء تک رہی۔پھر اہل انام نے خود مختار سلطنت قائم کی۔1558ء کے بعد انام، ہوے(Hue) اور ٹانکن(Tonkin) دوخاندانوں میں بٹ گیا۔1802ء میں ہوے کے ماتحت دوبارہ متحد ہو گیا۔1954ء کے معاہدات جنیوا کے مطابق انام تقسیم ہو گیا۔2 جولائی 1976ء کو ویت نام میں شامل ہوا۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 135۔مطبوعہ لاہور 1987ء) 4: سیام-(Siam): تھائی لینڈ کا دوسرا نام۔اس کا دار الحکومت بنکاک ہے۔ملک کا اہم ترین حصہ اس کا مرکزی میدانی علاقہ ہے جہاں چاول کی کاشت وسیع پیمانے پر ہوتی ہے۔ساحل کے ساتھ ماہی گیری کے مرکز ہیں۔اکثریت بدھ مت کی پیرو ہے۔گیارھویں صدی میں ایک حصہ ملک پر کمیئر سلطنت کا قبضہ ہوا۔جدید سیام کی تاریخ اُس وقت شروع ہوئی جب تیرھویں صدی میں اہل کمیئر نکال دیئے گئے اور ایک ابھرتے ہوئے تھائی خاندان نے ابو تھیا کو دار الحکومت بنایا۔انیسویں صدی میں برطانیہ اور فرانس کے ہاتھوں سیام کی آزادی خطرے میں پڑ گئی۔مگر سیام نے مغربی مشیروں کی خدمات حاصل کر کے آزادی برقرار رکھی۔1932 ء تک یہاں مطلق العنان بادشاہی رہی۔اس کے بعد شاہ پر جادیپک ایک انقلابی ہنگامے کے باعث ایک آئین منظور کرنے پر مجبور ہو گیا۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 401،400 مطبوعہ لاہور 1987ء)