خطبات محمود (جلد 27) — Page 351
خطبات محمود 351 الله س *1946 تحریک کی جائے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ لیں۔رسول کریم صلی یکم فرماتے ہیں جو شخص کسی کو نیک کام کی تحریک کرتا ہے اور وہ شخص اس کی تحریک پر عمل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس تحریک والے کو بھی اسی قدر ثواب دیتا ہے جتنا عمل کرنے والے کو۔بغیر اس کے کہ عمل کرنے والے کے ثواب میں کچھ کمی کرے۔3 پس ہماری جماعت کے وہ مخلصین جو خود توفیق نہ ہونے کی وجہ سے حصہ نہیں لے سکے وہ ایسے لوگوں کے پاس جائیں جنہوں نے ابھی تک حصہ نہیں لیا حالانکہ وہ حصہ لے سکتے تھے۔ان کو تحریک کریں کہ وہ تحریک جدید میں حصہ لیں۔اس سے زیادہ آسان طریق ثواب حاصل کرنے کا کیا ہو سکتا ہے کہ وہ دوسروں کو تحریک جدید کا حصہ دار بنا کر خود بھی اتنے ہی ثواب کے مستحق ہو جائیں۔پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ تجسس کر کے پولیس کے سپاہیوں کی طرح ایسے لوگوں کو تلاش کریں جنہوں نے باوجود مالدار ہونے کے تحریک جدید میں حصہ نہیں لیا۔اگر وہ ایسا کریں گے تو وہ خدا کے حضور اسی طرح ثواب کے مورد بنیں گے جس طرح تحریک جدید میں حصہ لینے والے۔اور جن دوستوں کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی ہے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ لیں اُن کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ ایک ایسی جماعت اپنی جگہ کھڑی کریں جو اس کام کو مزید انیس سال تک چلاتی جائے۔اگر ہر نسل میں یہ احساس پیدا ہو جائے اور وہ کوشش کرے کہ اپنی جگہ ایک ایسی جماعت قائم کر جائے جو اس تحریک کو انیس سال تک چلاتی چلی جائے اور قربانیوں سے کسی رنگ میں دریغ نہ کرے تو تم سمجھ لو کہ یہ تحریک ، قیامت تک جاری رہے گی اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے ذریعہ ایسی قوت اور طاقت عطا کرے گا کہ دنیا کا تم کو تباہ کرنا تو الگ رہا، تمہارے مقابل پر کھڑا ہونا بھی اس کے لئے ناممکن ہو جائے گا۔“ ( الفضل 4 اگست 1946ء) 1: بخاری كِتَابُ الْجَنَائِزِ باب مَا قِيْلَ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِيْنَ :2 ترندی اَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ باب رِجَاؤُهُ أَنْ يَكُونَ أَبُو بَكْرٍ (الخ) 3: مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 274 مطبوعہ بیروت 1313ھ