خطبات محمود (جلد 27) — Page 277
*1946 277 خطبات محمود تو ہر دیانتدار شخص ان کو دیکھتے ہوئے گو ان کی ذاتی قربانی سے بھی متاثر ہو گا مگر وہ یہ کہے بغیر نہیں رہ سکے گا کہ گو بظاہر ان ممالک میں یہ چند افراد تبلیغ کر رہے ہیں لیکن در حقیقت ساری جماعت تبلیغ کر رہی ہے۔یہی چیز ہے جو ہمارے لئے خوشی کا موجب ہو سکتی ہے ورنہ خدا تعالیٰ کے دین کو اس بات کی کیا پر واہو سکتی ہے کہ اس میں ایک لاکھ شامل ہیں یا ایک کروڑ۔خدا تعالیٰ کے محبوب وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی ہر چیز اس کے دین کے لئے وقف کر دیتے ہیں۔قطع نظر اس سے کہ وہ پچاس ہوں یا ساٹھ۔کیونکہ ایسے لوگ یقیناً اسلام کو غالب کر کے رہیں گے۔یقیناً کفر کو مغلوب کر کے رہیں گے اور افسوس اُن پر ہو گا جو اس فتح میں حصہ دار نہیں ہوں گے۔“ (الفضل 22 جون 1946ء) 1: در ثمین فارسی صفحه 143