خطبات محمود (جلد 27) — Page 426
خطبات محمود 426 1946ء رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ دوسری قوموں کی نظر میں اسلام ذلیل ہو جائے گا۔ پس اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ اے : راے خدا! تو یہ نہ دیکھ کہ یہ مسلمان کیسے ہیں بلکہ تو یہ دیکھ کہ مسلمانوں کے گرنے کا نتیجہ کیا ہو گا۔ اِس طور پر اللہ تعالیٰ کی غیرت کو اکسانا چاہئے اور متواتر دعائیں کرنی چاہئیں اور ان حالات کی تفصیلات کو مد نظر رکھ کر دعائیں کرنی چاہئیں تاکہ دل میں جوش پیدا ہو اور اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور مسلمانوں سے یہ مصائب کے دن دور ہو جائیں۔“ )الفضل 10 ستمبر 1946ء( 1: سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 273،272 مطبوعہ مصر 1936ء 2 كنز العمال جلد 13 صفحہ 37 مطبوعہ حلب میں غزوہ تبوک کا ذکر ہے۔ 3: ابوداؤد كتاب الصلوة باب مَتَّى يُؤْمَرُ الْغُلَامُ بِالصَّلُوةِ 4: الماعون: 5